تانڈور میں کل 29 ستمبر کو برقی سربراہی بند رہے گی

تانڈور میں کل 29 ستمبر کو برقی سربراہی بند رہے گی

وقارآباد/تانڈور: 28۔ستمبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

وقارآباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن میں کل 29 ستمبر، بروز اتوار 3 گھنٹوں تک برقی سربراہی بند کی جا رہی ہے۔

اس سلسلہ میں ڈی ای آپریشنس DE# محکمہ برقی تانڈور بھانو پرساد کی جانب سے آج شام جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق کل 29ستمبر، بروز اتوار،وقارآبادضلع کے تانڈور ٹاؤن کے تمام علاقوں (36 بلدی حلقوں) میں 9 بجے صبح سے دوپہر 12بجے تک 3 گھنٹوں تک برقی سربراہی مکمل طور پر بند رہے گی۔

ڈی ای آپریشنس محکمہ برقی بھانو پرساد نے کہاہےکہ تانڈور میں موجود  33/11 KV x برقی سب اسٹیشن میں مرمتی کاموں اور اس کی دیکھ بھال کی غرض سے کل کی جانے والی برقی مسدودی کے موقع پر صارفین محکمہ برقی کے ساتھ تعاون کریں۔

اننت گیری ہلز گہری کہر کی لپیٹ میں "