تین نئے فوجداری قوانین کے تحت تانڈور میں دو کیس درج، سرکل انسپکٹر پولیس کا انکشاف، وقارآباد ضلع میں پہلا واقعہ

تین نئے فوجداری قوانین کے تحت تانڈور میں دو کیس درج
سرکل انسپکٹر  پولیس کا انکشاف، وقارآباد ضلع میں پہلا واقعہ

وقارآباد/تانڈور: 01۔جولائی
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

مرکزی حکومت کی جانب سے تدوین کیے گئے تین نئے فوجداری قوانین پر آج یکم جولائی سےعمل آوری کا آغاز ہوگیاہے۔ریاست تلنگانہ کےعلاوہ ملک کے کئی شہروں سے ان تین نئے قوانین کے تحت کیس درج کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔اسی طرح یہ تین نئے فوجداری قوانین گزشتہ رات 12 بجے سے ریاست تلنگانہ میں بھی نافذالعمل ہوگئے ہیں۔

وقارآباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن کے پولیس اسٹیشن میں ان قوانین کے نافذ ہونےکے پہلے ہی دن آج دو کیس درج کرلیےگئے ہیں اور وقارآبادضلع میں ان نئے فوجداری قوانین کے تحت ایک ہی دن دو کیس درج کیے جانے کا پہلا واقعہ ہے۔

سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) سنتوش کمار کے مطابق تانڈور کےشانت محل تھیٹر چوارہا پر ایکسیس بینک Axis Bank#کے قریب موجود اے ٹی ایم ATM# میں اتوار کی نصف شب گزرنے کےبعد ایک نامعلوم شخص داخل ہوا اور اے ٹی ایم کو توڑ کر رقم لے جانے کی کوشش کی۔ اس معاملہ میں بینک مینیجئر پلایادا منجولہ کی شکایت پر نئے فوجداری قانون کے تحت کیس درج رجسٹر کر کے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

اسی طرح سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) سنتوش کمار کے بموجب مانک نگر کے ساکن روی نے دفتر تحصیل تانڈور کی اوپری منزل پر سرویئر کے روم میں موجود الماری اور کرسیوں کے سرقہ کی کوشش کر رہا تھاکہ مقامی افراد نے اس کی اطلاع دفتر تحصیل کے عہدیداروں کو دی۔اس معاملہ میں تحصیلدار تانڈور تارا سنگھ کی شکایت پر تانڈور پولیس نے نئے فوجداری قانون کے تحت روی کے خلاف کیس درج رجسٹر کرلیا ہے۔

Flood Water On Tandur – Hyderabad Road After Heavy Rain On Sunday Evening

 

Heavy Rain In Tandur, Vikarabad District