حیدرآباد ایئر پورٹ پر 6 کروڑ روپئے مالیتی 13 کلو 65 گرام سونا ضبط، تین گرفتار

حیدرآباد ایئر پورٹ پر 6 کروڑ روپئے مالیتی 13 کلو 65 گرام سونا ضبط، تین گرفتار

حیدرآباد : 03۔مارچ
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ(شمس آباد ایئر پورٹ) پر حیدرآباد کسٹمز کےعہدیداروں کی جانب سے وقفہ وقفہ سے بڑی مقدار میں سونا کےعلاوہ منشیات، آئی فونس، الیکٹرانک سگریٹ اور دیگر ممنوعہ اشیا کی ضبطی کا سلسلہ جاری تھا کہ ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس DRI# نے 10 جنوری کو ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے حیدرآباد سے دبئی جانےوالے دو مسافرین کےقبضہ سےمختلف اقسام کےہیرے(ڈائمنڈز) اور قیمتی پتھر ضبط کر لیے تھے۔جن کی مالیت 6 کروڑ روپئے سے زائد بتائی گئی تھی۔

جبکہ 20 جنوری کو محکمہ کسٹمز راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ(شمس آباد ایئر پورٹ)کےعہدیداروں نے سنگاپور سے آنے والے ایک مسافر کے سفری سامان کی پروفائلنگ کی بنیاد پر تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے 5 کلو 900 گرام ہیروئن (منشیات) برآمد ہوئی تھی جسے ضبط کرلیا گیا تھا۔محکمہ کسٹمز حیدرآباد ایئر پورٹ کےعہدیداروں نے اس وقت اس ضبط شدہ منشیات کی مالیت 41 کروڑ 44 لاکھ روپئے بتائی تھی۔

آج 3 مارچ کو محکمہ کسٹمز راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ(شمس آباد ایئر پورٹ) حیدرآباد کےعہدیداروں کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ماہ فروری کے دؤران حیدرآباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 28 علحدہ علحدہ واقعات میں مختلف ممالک سے آنے والے مسافرین کے قبضہ سے 13 کلو 65 گرام سونا ضبط کر لیا گیا ہے۔کسٹمز عہدیداروں کے مطابق مسافرین کے قبضہ سے ضبط شدہ اس سونا کی مالیت 6 کروڑ 3 لاکھ روپئے ہے۔

محکمہ کسٹمز راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ،حیدرآباد کے عہدیداروں کے مطابق مختلف ممالک سے آنے والے ان مسافرین نے یہ سونا اپنے پیٹ، بڑی آنت، ہارڈ ویئر ٹولز، اپنے پیر کے تلوؤں (پاتابوں)، مرکیوری کوٹیڈ چین اور ان کے سفری سامان میں چھپاکر لایا تھا۔جسے تلاشی کے دؤران ضبط کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں تین مسافروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور دیگر کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات انجام دی جا رہی ہیں۔

 

" یہ بھی پڑھیں ” 

تانڈور میں ایئر کولرس کی دکان میں بھیانک آتشزدگی، زائد از ایک کروڑ مالیتی اشیاء ،فرنیچر اور عمارت آگ کی نذر

 

وقارآباد ضلع میں بچوں کے اغواء کی سوشل میڈیا پر زیر گشت افواہوں پر عوام یقین نہ کریں : ضلع ایس پی نندیالا کوٹی ریڈی کا بیان

 

ٹیچرز کو ہراساں کر کے رقم وصول کرنے والے 6 صحافیوں کے خلاف کیس درج، ایس پی وقارآباد ضلع نندیالا کوٹی ریڈی کا انکشاف