چھوٹا طیارہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد ہائی وے پر گرکر شعلہ پوش، پائلٹ ہلاک، چار زخمی،ٹرک بھی آگ کی نذر

چھوٹا طیارہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد ہائی وے پر گر کر شعلہ پوش
پائلٹ ہلاک، ہائی وے پر موجود چارافراد زخمی، ایک ٹرک بھی آگ کی نذر

نئی دہلی : 17۔جنوری
(سحر نیوز/سوشل میڈیا ڈیسک)

جمہوریہ چلی Chile# جو مغربی جنوبی امریکہ میں واقع ہےمیں سڑک کے کنارے لگنےوالی آگ سے نمٹنے والا ایک فائر فائٹنگ چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر شعلہ پوش ہوگیاجس کے باعث اس چھوٹے طیارہ کا پائلٹ ہلاک ہوگیا اور زمین پر موجود متعدد افراد زخمی ہو گئے۔اس حادثہ کی مختلف زاویوں سے مختلف افراد کی جانب سے لیے گئے ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ ہلکا طیارہ دارالحکومت سینٹیاگو کے جنوب میں واقع شہر تلکا میں گھاس کے میدان میں لگی آگ پر پانی کا چھڑکاؤ کرنے کےلیے جارہا تھا۔اس حادثہ سے قبل ہی ہائی وے پر موجود کئی افراد اپنے موبائل فونس کے کیمروں سےاس طیارے کی ویڈیوز لے رہے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ پیر کے دن پیش آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل شدہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہےکہ جیسے ہی اس چھوٹے طیارہ نےشاید اپنی پرواز نچلی کی تو اس طیارہ کا ایک پنکھ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر ٹوٹ گیا اور یہ طیارہ بے قابو ہوگیا۔جس کےساتھ ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں میں لپٹا ہوا یہ طیارہ ہائی وے پر گر گر مکمل شعلہ پوش ہو گیا۔

اس حادثہ کے بعد عہدیداروں نے مہلوک پائلٹ کا نام فرنینڈو سولنز بتایا۔ٹی وی این کی رپورٹ کےمطابق وہ ایک 58 سالہ پیشہ ور پائلٹ تھے جنہیں فضائی فائر فائٹنگ کا وسیع تجربہ حاصل تھا۔جبکہ طیارہ گرنے کے باعث زخمی ہونے والے چار افراد کو عام شہری بتایا گیا ہے۔طیارہ کے آگ کی زد میں آنے سے اس مقام پر کھڑا ہوا ایک ٹرک بھی آگ کی نظر ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ کار میں بیٹھے کسی شخص نے ہائی وے پر آگ کے شعلوں کے ساتھ گرنےکے دؤران اس کی ویڈیو بنائی ہے۔جبکہ ایک اور نامعلوم شخص نے اس طیارہ کے ایک پنکھ Wing#کے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر ٹوٹ جانے اور بے قابو ہوکر آگ کی لپٹوں کے ساتھ ہائی وے پرگرتے ہوئےمنظر کی ویڈیو لی۔ان تمام ویڈیوز کو جوڑ کر بنایا گیا 25 سیکنڈ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ چلی کے نشریاتی ادارہ ٹی وی این کے مطابق یہ طیارہ ہائی وے پر گرا جس سے پائلٹ ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے جوسڑک پر گاڑیوں میں سفر کررہے تھے۔
نیوز ویک کی رپورٹ کےمطابق عالمی موسمیاتی تنظیم کے مطابق وسطی چلی کو 13 سالہ شدیدخشک سالی کا سامنا ہے۔ اور یہ اس خطے میں کم از کم 1,000 سال میں سب سے طویل ہے۔کوپرنیکس ایٹموسفیئر مانیٹرنگ سروس کے مطابق 2023ء کے اوائل میں چلی میں جنگل کی آگ کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور تقریباً 1,000 زخمی ہوئے۔ تقریباً 6 لاکھ 60 ہزار ایکڑ اراضی متاثر ہوئی۔

اطلاعات کےمطابق چلی میں پیر کے اس طیارہ حادثہ کے ویڈیوز ہسپانوی زبان والے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھےبعدازاں یہ ویڈیو انگریزی کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس،بین الاقوامی اور قومی میڈیا کے ذریعہ وائرل ہوئے۔ ایکس” X ” (سابقہ ٹوئٹر) پر اس ویڈیو کو صحافی ماریونافل نے اس حادثہ کے وقت مختلف زاویوں سے لیے گئے ویڈیوز پر مشتمل ایک ویڈیو کل 16 جنوری کوٹوئٹ کیاہے۔ جسے اب تک دو لاکھ 81 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا ہے۔ان کے علاوہ بھی دیگر مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بھی اس حادثہ کے ویڈیو کو ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں "

بہار میں چلتی ٹرین کی کھڑکی سے موبائل فون چوری کرنے کی کوشش، مسافر چور کا ہاتھ پکڑ کر پانچ کلومیٹر تک کھڑکی پر لٹکا کر پٹائی کرتے رہے

 

منور رانا کا انتقال اردو دنیا کا عظیم نقصان، ماں پر شاعری اور مہاجر نامہ سے منفرد پہچان

 

جموں و کشمیر کی سیاحت کے لیے گزشتہ سال 2 کروڑ سیاح پہنچے، ملک کی آزادی کے بعد ایک ریکارڈ : مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی