تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کو سنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان

تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کو سنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان

حیدرآباد : 03۔جنوری
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

نئے سال کے آغاز پرتعطیل کے بعد اب ریاست تلنگانہ میں حکومت نے آج تلسنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔حکومت نے تعلیمی کیلنڈر 2023-2024 کےمطابق ریاست کے تعلیمی اداروں کوتلسنکرانتی کی 6 روزہ تعطیلات کا منصوبہ تیار کیا ہے۔اس جاریہ تعلیمی سال کے دؤران طلبہ کے لیے یہی آخری طویل تعطیلات ہوں گی۔مارچ اور اپریل میں ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات منعقد ہونگے۔

محکمہ تعلیمات تلنگانہ کے سالانہ اکیڈیمک کیلنڈر کےمطابق 12 جنوری بروز جمعہ تا 17 جنوری بروز چہارشنبہ تعطیلات ہوں گی۔تاہم مشنری اسکولس ان تعطیلات سے منہا ہوں گے کیونکہ کرسمس کے موقع پر ڈسمبر میں اور سال نو پر ہی ان مشنری اسکولس میں طویل تعطیلات دی جاتی ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں 12 جنوری بروز جمعہ سے تعلیمی اداروں کو تلسنکرانتی کی تعطیلات کا آغاز ہوگا جبکہ 13 جنوری کو دوسرے ہفتہ کی تعطیل ہوگی۔پھر 14 جنوری کو اتوار کی تعطیل رہے گی۔اسی دن بھوگی ہے اور 15 جنوری بروز پیر تلسنکراتی ہے۔وہیں 16 جنوری اور 17 جنوری کو بھی تعطیل دی گئی ہے۔اس طرح 6 دنوں کی تعطیل رہے گی۔

تلسنکرانتی کی ان 6 روزہ تعطیلات کے دؤران اسکولوں میں تعلیمی نصاب کو مکمل کرنے کے نام پر خصوصی کلاسیس کے انعقاد کے خلاف محکمہ تعلیمات نے خانگی اسکولوں کو انتباہ دیاہے۔دوسری جانب 26 جنوری بروز جمعہ یوم جمہوریہ کی عام تعطیل رہے گی۔اس طرح جنوری میں طلبہ کو تعطیلات کی خوشی رہے گی۔

یاد رہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن،حیدرآباد کی جانب سےجاری کردہ شیڈول کےمطابق انٹر میڈیٹ کےسالانہ امتحانات 28 فروری  بروز چہارشنبہ تا 19 مارچ بروز منگل منعقد ہونگے۔ان امتحانات کے اؤقات 9 بجے صبح تا دوپہر 12 بجے تک ہونگے۔

جبکہ محکمہ تعلیمات حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کےمطابق ایس ایس سی SSC# کے سالانہ امتحانات کا 18 مارچ بروز پیر سے آغاز ہوگا جاری کردہ شیڈول کے مطابق 2 اپریل کو ان امتحانات کا اختتام عمل میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں "

ریلوے اس کتے کو سیکیورٹی کی ملازمت فراہم کرے!!، وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے کمنٹ

 

حیدرآباد ایئر پورٹ پر بشمول تین خواتین چار مسافرین کے قبضہ سے زائد از 3 کروڑ روپئے مالیتی ساڑھے چار کلو سونا ضبط

تلنگانہ میں ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کا شیڈول جاری

 

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

SchoolsHolidays#
Sankranti#
Telangana#