تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری
حیدرآباد : 28۔ڈسمبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2023-2024 کا شیڈول آج جاری کردیا گیا ہے۔
تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن،ودیا بھون،حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق یہ سالانہ امتحانات 28 فروری بروز چہارشنبہ تا 19 مارچ بروز منگل منعقد ہونگے۔ان امتحانات کے اؤقات 9 بجے صبح تا دوپہر 12 بجے تک ہونگے۔
جبکہ انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات یکم فروری سے 15 فروری تک منعقد ہونگے۔پہلے سیشن کے امتحانات 9 بجے صبح تا 12بجے دوپہر تک اور دوسرے سیشن کے امتحانات 2 بجے دوپہر تا شام 5 بجے منعقد ہونگے۔
یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ ریاست تلنگانہ میں ہر سال انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات ماہ مارچ کے دوسرے ہفتے سے منعقد کیے جاتے تھے۔لیکن ماہ مارچ میں امکانی طور پر لوک سبھا کے انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔ایسے میں اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اسی لیے جاریہ سال ریاست تلنگانہ میں 28 فروری سے 19 مارچ تک انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔!!
انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات کا شیڈول :۔
⬅️ 28 فروری 2024 : سیکنڈ لینگویج۔ پیپر 1
⬅️ 1۔مارچ 2024 : انگلش
⬅️ 4۔مارچ 2024 : حساب۔1، باٹنی ، پولیٹیکل سائنس۔1
⬅️ 6۔مارچ 2024 : حساب پیپر۔2 ،زوالوجی ، ہسٹری
⬅️ 11۔مارچ 2024 : فزکس ، اکنامکس۔1
⬅️ 13۔مارچ 2024 : کیمسٹری ، کامرس
⬅️ 15۔مارچ 2024 : پبلک اڈمنسٹریشن، برج کورس، حساب۔1
⬅️ 18۔مارچ 2024 : ماڈرن لینگویج ، جیو گرافی۔1
انٹرمیڈیٹ سال دوم کے امتحانات کا شیڈول :
⬅️ 29 فروری 2024 : سیکنڈ لینگویج
⬅️ 2۔مارچ 2024 : انگلش۔2
⬅️ 5۔مارچ 2024 : حساب ۔2A، باٹنی۔2، پولیٹیکل سائنس۔2
⬅️ 7۔ مارچ 2024 : حساب پیپر۔2B،زوالوجی۔2 ، ہسٹری۔2
⬅️ 12۔مارچ 2024 : فزکس۔2 ، اکنامکس۔2
⬅️ 14۔مارچ 2024 : کیمسٹری۔2، کامرس۔2
⬅️ 16۔مارچ 2024 : پبلک اڈمنسٹریشن بریج کورس ،حساب۔2
⬅️ 19۔مارچ 2024 : ماڈرن لینگویج پیپر۔2 ، جیو گرافی۔2

” یہ بھی پڑھیں "
اتر پردیش میں کہر کے باعث ویان حادثہ کا شکار،عوام ویان میں موجود تمام مرغیاں لے کر فرار

