تلنگانہ میں ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کا شیڈول جاری

تلنگانہ میں ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کا شیڈول جاری

حیدرآباد : 30۔ڈسمبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن TBSE# نے آج ریاست میں دسویں جماعت (ایس ایس سی) کے سالانہ امتحانات 2023-2024 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیمات حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کےمطابق ایس ایس سی SSC# کے سالانہ امتحانات کا 18 مارچ بروز پیر سے آغاز ہوگا جاری کردہ شیڈول کے مطابق 2 اپریل کو ان امتحانات کا اختتام عمل میں لایا جائے گا۔

ان سالانہ امتحانات کےاوقات 9:30 بجے صبح سے 12:30 بجے دوپہر ہونگے۔اطلاعات کےمطابق اب تک 5 لاکھ 8 ہزار طلبا وطالبات نے ان امتحانات میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کروا لیا ہے۔

محکمہ تعلیمات تلنگانہ کی جانب سے پریس نوٹ کے ذریعہ جاری کردہ امتحانات کے شیڈول کے مطابق :-

⬅️ 18۔مارچ، بروز پیر : فرسٹ لینگویج (گروپ۔A) (اوقات 9:30 بجے صبح سے 12:30 بجے دوپہر)
⬅️ ———- – فرسٹ لینگویج پارٹ۔I (کمپوزٹ کورس) (اؤقات 30-9 بجے صبح تا 50-12 بجے دوپہر )
⬅️ ———– فرسٹ لینگویج پارٹ II (کمپوزٹ کورس) (اؤقات 30-9 بجے صبح تا 50-12 بجے دوپہر )

⬅️ 19۔مارچ، بروز منگل : سیکنڈ لینگویج (اوقات 9:30 بجے صبح سے 12:30 بجے دوپہر)
⬅️ 21۔مارچ، بروز جمعرات : تھرڈ لینگویج (اوقات 9:30 بجے صبح سے 12:30 بجے دوپہر)
⬅️ 23۔مارچ، بروز ہفتہ : حساب (اوقات 9:30 بجے صبح سے 12:30 بجے دوپہر)
⬅️ 26،مارچ، بروز منگل : سائنس ( پارٹ۔I فزیکل سائنس (اوقات 9:30 بجے صبح سے 11 بجے دن)
⬅️ 28۔مارچ، بروز جمعرات : سائنس ( پارٹ۔II بائیو لوجیکل سائنس (اوقات 9:30 بجے صبح سے 11 بجے دن)
⬅️ 30۔مارچ، بروز ہفتہ : سوشیل اسٹڈیز (اوقات 9:30 بجے صبح سے 12:30 بجے دوپہر)
⬅️ 01۔اپریل، بروز پیر : او ایس ایس سی لینگویج پیپر۔I (سنسکرت ،عربک) (اوقات 9:30 بجے صبح سے 12:30 بجے دوپہر)
⬅️ ————– ایس ایس سی ووکیشنل کورس (تھیوری) (اوقات 9:30 بجے صبح سے 11 بجے دن)
⬅️ 02۔اپریل، بروز جمعہ : او ایس ایس سی مین لینگویج پیپر۔II (سنسکرت ، عربک) (اوقات 9:30 بجے صبح سے 12:30 بجے دوپہر)

یہ بھی پڑھیں "

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

 

روس میں ایک طیارہ 30 مسافرین سمیت ایئر پورٹ کے قریب برف میں منجمد ہوچکی ندی پر اتر گیا، مسافرین اور عملہ محفوظ

 

وقارآباد ضلع میں جاریہ سال جرائم و حادثات میں کمی، 5 کروڑ مالیتی زیور، گانجہ اور شراب ضبط : ضلع ایس پی کوٹی ریڈی کی سالانہ رپورٹ

SSCANNUALEXAMS#

Telangana#