وقارآباد ضلع میں جاریہ سال جرائم و حادثات میں کمی، 5 کروڑ مالیتی زیور، گانجہ اور شراب ضبط : ضلع ایس پی کوٹی ریڈی کی سالانہ رپورٹ

وقارآباد ضلع میں جاریہ سال جرائم و حادثات میں کمی ریکارڈ
زائد از 5 کروڑروپئے مالیتی زیورات، شراب، گانجہ اور دیگر اشیاء کی ضبطی
ضلع ایس پی نندیالاکوٹی ریڈی آئی پی ایس کی سالانہ پریس کانفرنس

وقارآباد/تانڈور: 30؍ڈسمبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وقارآبادضلع مسٹر نندیالا کوٹی ریڈی نے انکشاف کیاہے کہ ضلع میں گزشتہ دو سالوں کے دؤران جرائم کی مختلف وارداتوں اور سڑک حادثات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔وہ دفتر ایس پی وقارآباد میں منعقدہ سالانہ پریس کانفرنس میں ضلع کے جرائم کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے خطاب کر رہے تھے۔

اس پریس کانفرنس میں ضلع ایس پی مسٹر نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے بتایاکہ سال 2022ء سے ضلع وقارآبادمیں جرائم اور حادثات کی شرح میں کمی پیش آئی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ 2021ء میں ضلع میں مختلف جرائم و حادثات کےجملہ 2,436 کیس درج کیےگئے تھے جبکہ سال 2022ء میں 3,788 کیس درج رجسٹر کیے گئے تھے۔وہیں اس سال ضلع میں جرائم و حادثات کے جملہ 3,588 کیس درج ہوئے ہیں۔

جاریہ سال ضلع میں 205 خودکشی کےکیس درج ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ سال 218 کیس درج ہوئےتھے۔2022ء اور 2023ء میں ضلع میں قتل اور ڈکیتی کا ایک کیس بھی درج نہیں ہوا ہے۔جبکہ ان دو سالوں میں چوری کی دو، دو وارداتیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔ضلع ایس پی نے بتایا کہ ضلع میں درج دو کیسوں میں بالغ افراد کی جانب سے اپنی مرضی سے فرار ہونے کے باعث اغواء کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

نندیالا کوٹی ریڈی نے اس سالانہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ جاریہ سال ضلع کے مختلف مقامات پر 4 کروڑ 96 لاکھ،4 ہزار 232 روپئے مالیتی سونا کے زیوارت،غیر قانونی طریقہ سےمنتقل کی جانے والی شراب، گانجہ، موبائل فونس اور دیگر اشیاء ضبط کی گئی ہیں۔ضلع ایس پی نندیالا کوٹی ریڈی نے بتایاکہ ماضی میں گٹکھا کی فروخت کے خلاف دھاوےمنظم کرکے کیس درج کیے جاتے تھے لیکن سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد یہ کارروائی بند کر دی گئی ہے۔

ضلع ایس پی نے کہا کہ اب ضلع میں ناکہ بندی الگ الگ وقت کرنے کے بجائے مشتبہ افراد کو فرار ہونے کا موقع نہ دینے کی غرض سے ایک ساتھ ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاشی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جاریہ سال محکمہ پولیس کی جانب سے ضلع میں مختلف شعور بیداری پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ساتھ ہی خون کا عطیہ کیمپ بھی منعقد کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں مستعدی کےساتھ خدمات انجام دینے والے اور محکمہ جاتی مقابلوں میں بہتر مظاہرہ کرنے والے ملازمین پولیس کو ایوارڈز دئیے گئے۔

ضلع ایس پی این۔کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے کہاکہ ضلع کلکٹر کی قیادت میں عوام میں ہیلمٹ پہننے کےلیے شعور بیداری پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ قتل کرکے جیل جاکر واپس آنے کے بعد دوبارہ قتل میں ملوث افراد کو تمام پختہ ثبوت و شواہد کے ساتھ سخت سزاء کو ضلع ایس پی اور ضلع کے ڈی ایس پیز یقینی بنائیں گے۔

اس پریس کانفرنس میں ا یس پی ضلع وقارآباد نندیالا کوٹی ریڈی نے کہا کہ آئندہ بھی ضلع کی پولیس مستعدی اور چوکسی کے ساتھ خدمات انجام دے گی،جرائم و حادثات کے علاوہ غیر قانونی سرگرمیوں کی سرکوبی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو مزید بہترجرائم سے پاک اور امن و امان سے بھرپور ماحول فراہم کرے گی ۔ساتھ ہی ضلع ایس پی نے اس سلسلہ میں عوام سے خواہش بھی کی کہ وہ اس کے لئے محکمہ پولیس کے ساتھ مزید تعاون کو یقینی بنائیں۔

" یہ بھی پڑھیں "

روس میں ایک طیارہ 30 مسافرین سمیت ایئر پورٹ کے قریب برف میں منجمد ہوچکی ندی پر اتر گیا، مسافرین اور عملہ محفوظ

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

اتر پردیش میں کہر کے باعث ویان حادثہ کا شکار،عوام ویان میں موجود تمام مرغیاں لے کر فرار