تلنگانہ کے 11 وزراء کو قلمدان اورسیکریٹریٹ میں چیمبرز کی منظوری

تلنگانہ کے 11 وزراء کو قلمدان اور سیکریٹریٹ میں چیمبرز کی منظوری

حیدرآباد : 10۔ڈسمبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

ریاستی گورنر محترمہ تملسائی سوندر راجن نے 7 ڈسمبر کی دوپہر ریونت ریڈی کوبحیثیت وزیراعلیٰ تلنگانہ حلف دلوایاتھا۔ان کے ساتھ ملو بھٹی وکرامار کا کو نائب وزیراعلیٰ اور کانگریس کے دیگر نومنتخب 10 ارکان اسمبلی کو بحیثیت ریاستی وزاء حلف دلایا تھا۔

اس سلسلہ میں آج 10 ڈسمبر کو چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ محترمہ شانتی کماری کی جانب سےایک میمو نمبر 8436/SB/2023 جاری کیاگیاہے۔ جس کےتحت بتایا گیاہےکہ جن وزراء کو قلمدان حوالےکیےگئےہیں انہیں ریاستی سیکریٹریٹ میں آج چیمبرز منظور کیے گئے ہیں۔جن کی تفصیلات یہاں پیش ہے۔

⬅️ ملو بھٹی وکرا مارکا : وزارت فینانس،برقی اور منصوبہ بندی کا قلمدان۔(سیکریٹریٹ : دوسری منزل ،روم نمبرز 12,11,10)
⬅️ این۔اتم کمار ریڈی : محکمہ آبپاشی، کمانڈ ایئریا ڈیولپمنٹ،(CAD)، غذا اورسول سپلائز کا قلمدان۔(چوتھی منزل،روم نمبرز: 29,28, 27)
⬅️ دامودر راج نرسمہا : صحت، میڈیکل اینڈ فیملی ویلفیئر، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی۔(دوسری منزل، روم نمبرز: 15,14,13)
⬅️ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی : روڈز اینڈ بلڈنگ اور سینما آٹوگرافی۔(پانچویں منزل، روم نمبرز: 12,11,10)
⬅️ ڈی۔سریدھر بابو : انفارمیشن ٹیکنالوجی،الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن،انڈسٹریز ،کامرس کےعلاوہ امورقانون ساز(تیسری منزل،روم نمبرز: 12,11,10)
⬅️ پونگو لیٹی سرینواس ریڈی : ریونیو اینڈ ہاؤزنگ، اطلاعات و تعلقات عامہ۔(گراؤنڈ فلور ، روم نمبرز: 12,11,10)
⬅️ پونم پربھا کر : ٹرانسپورٹ اینڈ بی سی ویلفیئر۔(پانچویں منزل، روم نمبرز: 29,28, 27)
⬅️ کونڈا سریکھا : ماحولیات، جنگلات اور انڈومنٹ۔(چوتھی منزل، روم نمبرز: 12,11,10)
⬅️ ڈی۔انوسویا سیتا اکا : پنچایت راج، رورل ڈیولپمنٹ،(رورل واٹر سپلائی) ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیئر۔(پہلی منزل،روم نمبرز : 29,28,27)
⬅️ تملا ناگیشور راؤ : زراعت، مارکیٹنگ، کو آپریشن، ہینڈلو م اینڈ ٹکسٹائلز۔(تیسری منزل، روم نمبرز: 29,28,27)
⬅️ جوپلی کرشنا راؤ : سیاحت و ثقافت، نشہ بندی، اکسائز اور آرکیا لوجی۔(چوتھی منزل، روم نمبرز: 15,14,13)

یہ بھی پڑھیں "

میرے بارے میں کوئی رائے تو ہوگی اس کی
اس نے مجھ کو بھی کبھی توڑ کے دیکھا ہوگا

وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی نے ہسپتال پہنچ کر سابق وزیراعلیٰ کے سی آر کی عیادت کی

ویڈیو اور تفصیلات اس لنک پر ⬇️

وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی نے ہسپتال پہنچ کر سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر کی عیادت کی

 

تلنگانہ میں کانگریس کی 6 گیارنٹی اسکیمات میں سے دو کا آغاز، خواتین کو بسوں میں مفت سفر اور دس لاکھ روپیوں پرمشتمل راجیوآروگیہ شری انشورنس کا نفاذ