بی آر ایس کے سابق صدر تانڈور ٹاؤن عبدالرؤف، ارکان بلدیہ عبدالرزاق، نیرجا بال ریڈی، بویا روی، کوآپشن ممبر اور دیگر کانگریس میں شامل

وقارآباد ضلع : بی آر ایس پارٹی کو شدید دھچکا
سابق صدر تانڈور ٹاؤن عبدالرؤف،ارکان بلدیہ عبدالرزاق، نیرجا بال ریڈی، بویا روی
کوآپشن ممبر اور دیگر کانگریس پارٹی میں شامل، چیئرمین ڈی سی سی بی منوہر ریڈی نے پارٹی کھنڈوا پہنایا

وقارآباد/تانڈور: 25؍اکتوبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام/نمائندہ)

تلنگانہ ریاستی اسمبلی کے انتخابات کےلیے مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کیے جانےکےبعد سے ریاست اور وقارآباد ضلع میں بالخصوص اسمبلی حلقہ جات تانڈور اور وقار آباد میں پارٹی قائدین اور کارکنوں کی جانب سے پارٹی تبدیلیاں عروج پر ہیں۔بی آر ایس سے کانگریس میں اور کانگریس سے بی آر ایس میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

دو دن قبل ہی تانڈور منڈل کے بی آر ایس قائدین اور سرپنچ پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرتےہوئے کانگریس پارٹی میں شامل ہوئےتھے، بعدازاں بشیر آباد منڈل کے کانگریسی قائدین اور کارکن کل بی آر ایس پارٹی میں شامل ہوئے۔

لیکن آج تانڈور ٹاؤن میں بی آر ایس پارٹی کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب اس کےسینئر قائدین،تین ارکان بلدیہ،ایک کوآپشن ممبر بلدیہ اور کئی پارٹی کارکن بی آر ایس پارٹی کی کار سے اتر کر کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے۔

تانڈور میں منعقدہ کانگریس پارٹی کی ایک تقریب میں صدرنشین ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک(ڈی سی سی بی) حیدرآباد و رنگاریڈی منوہر ریڈی جو کہ حلقہ اسمبلی تانڈور سے کانگریس کےٹکٹ پر مقابلہ کے خواہاں ہیں اور پارٹی ٹکٹ کےمضبوط دعویدار مانے جارہے ہیں کی موجودگی میں سابق صدر تانڈور ٹاؤن بی آر ایس و سینئر پارٹی قائد عبدالرؤف جوکہ ریاستی وزیر اطلاعات و معدنیات ڈاکٹر  پی۔مہیندر ریڈی کے بااعتماد و قریبی رفیق مانے جاتے ہیں کے بشمول ارکان بلدیہ عبدالرزاق،نیرجا بال ریڈی اور بویا روی،معاون رکن بلدیہ(کوآپشن ممبر) عبدالقوی کے علاوہ بی آر ایس پارٹی قائدین سید مسعود احمد، محمد محمود خان، تانڈرا راکیش اور دیگر بی آر ایس قائدین اور کارکن باقاعدہ کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے۔

جنہیں صدرنشین ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک (ڈی سی سی بی) حیدرآباد و رنگاریڈی منوہر ریڈی نے پارٹی کھنڈوا پہنا کر کانگریس پارٹی میں شامل کر لیا۔

بی آر ایس پارٹی کے ان قائدین،تین ارکان بلدیہ اور ایک معاون رکن بلدیہ کی کانگریس پارٹی میں شمولیت یہاں سیاسی،صحافتی حلقوں اور عوام میں موضوع بحث بن گئی ہے۔! اس تقریب میں ڈاکٹر سمپت کمار کے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین اور پارٹی کارکن موجود تھے۔

https://www.facebook.com/khanyahiya276/videos/344667994722129