فلم دی کیرالہ اسٹوری اپنے مقصد میں کامیاب!، 15 دنوں میں 180 کروڑ سے زائد کی کمائی
سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد 32,000 لڑکیوں کی سچی کہانی کا دعویٰ خیالی اورغیر مستند بن گیا
نئی دہلی: 21/مئی
(سحرنیوزڈاٹ کام/خصوصی رپورٹ)
حال حال تک بھی ایک دؤر ہوا کرتا تھا کہ فلموں کے ذریعہ مختلف مذاہب کےماننے والوں کے درمیان سیکولرازم، قومی یکجہتی اور بھائی چارگی کومضبوط کیا جاتا تھا۔ہر فلم کا اختتام برائی پر اچھائی کی فتح پر ہوا کرتاتھاچاہے فلم کا ہیرو یا ویلن مسلم کردار کا حامل ہو یا کسی اور مذہب کا۔
ہر فلم میں تمام مذاہب پرمشتمل کردار موجود ہوتے تھے۔بالی ووڈ ہو یا علاقائی فلمیں سب کی کہانی تمام مذاہب کے درمیان اتحاد و اتفاق اور بھائی چارہ کا سبق دیتی تھیں۔تفریح کے ساتھ فلموں کے ناظرین کو ملک مذاہب،انسانیت سے محبت کا پیغام دیا جاتا تھا۔
یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ 3 نومبر 2022ء کو فلم کیرالہ اسٹوری کا ٹیزر(ٹرائلر) سن شائن فلمز کے یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیاتھا۔جس کے ساتھ لکھا گیا تھا کہ 32,000 کیرالہ کی لڑکیوں کی سچی کہانی ہے،جنہیں اسلام قبول کروانےکےبعد دہشت گردتنظیم داعش میں شامل کیا گیا۔ جسے یوٹیوب پر ہی 30 اپریل تک 14 ملین سے زائد افرادنے دیکھا تھا۔(اب یہ ٹیزر یوٹیوب پر دستیاب نہیں ہے،جس کو پرائیوٹ کردیا گیا ہے)۔ (اس ویڈیو کو نومبر 2022ء میں ٹوئٹر پر وائرل کیا گیا تھا۔وہ ویڈیو نیچے دی گئی سحر نیوز ڈاٹ کام کی لنک کو کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے)

” فلم دی کیرالہ اسٹوری دیکھنے کے بعد ایک نوجوان اور خاتون کا ردعمل یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔ "
” 7 نومبر 2022ء کو فلم کیرالہ اسٹوری کے پہلے ٹیزر / ٹریلر کی ریلیز اور وائرل پر لکھی گئی خصوصی تحریر اور ویڈیوز اس لنک پر "
” 30 اپریل 2023ء کو پیش کی گئی سحر نیوز ڈاٹ کام کی تفصیلی رپورٹ اس لنک پر ” :-

