دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیارہ بوئنگ 747 کا پرواز کے دؤران لینڈنگ ٹائر اٹلی میں ٹوٹ کر گرگیا، پھر بھی امریکہ میں بحفاظت لینڈنگ

دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیارہ بوئنگ 747 کا پرواز کے دؤران
لینڈنگ ٹائر اٹلی میں ٹوٹ کر گرگیا،پھر بھی امریکہ میں بحفاظت لینڈنگ

نئی دہلی: 13۔اکتوبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشیل میڈیا ڈیسک)

دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ بوئنگ 747-400 ڈریم لفٹر طیارہ جو کہ اٹلس ایئر کے ذریعہ چلایا جاتا ہے اس وقت حادثہ کا شکار ہوتے ہوتے رہ گیا جب اٹلی کے ترانٹو سے ٹیک آف کرنے کے فوری بعد اس کا مین لینڈنگ کرنے والا پہیہ (ٹائر) ٹوٹ کر نیچے گرگیا۔

بنیادی طور پر بوئنگ 747 ڈریم لائنر کے پرزوں کی حمل ونقل کےلیے استعمال ہونےوالا دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز اٹلی کے شہر ترانٹو سے اڑان بھرا جس کی منزل امریکہ کا چارلسٹن ایرپورٹ تھا۔اس معاملہ کو خود بوئنگ کمپنی نے اجاگر کیا ہے۔اور اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

اس واقعہ اور اڑان کے فوری بعد بوئنگ 747 کے گرنے والے ٹائر پرمشتمل ویڈیو Boardingpass@ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا گیاہے۔

https://twitter.com/i/status/1579858165407305728

امریکہ کی اٹلس کارگو ایئرلائن دنیا کا یہ واحد سب بڑا طیارہ بوئنگ 747-400 ڈریم لائنر استعمال کرتی ہے۔اٹلی کے تورنٹو۔گروٹاگلی ایرپورٹ سے جب بوئنگ 747نے اڑان بھری تو لینڈنگ کے بعد جب یہ دیوہیکل طیارہ رن وے چھوڑکر آسمان کی جانب اڑ گیا تولینڈنگ گیئر سے ٹوٹ کر اچانک اس کا ایک پہیہ (ٹائر) جو کہ لینڈنگ(اُترنے) کے لیے لازمی ہوتا ہے زمین پر گرگیا۔

یہ واقعہ کیمرہ میں قید ہو گیا،جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ طیارہ اڑان بھرنے کے لیے رن وے پردؤڑ رہا ہے اور اڑان بھرنے کے فوراً بعد ڈریم لفٹر کے لینڈنگ گیئر کا ایک ٹائر زمین سے چند میٹر اوپر پھٹ گیا اور زمین کی جانب تیزی آکر گرگیا۔بتایا گیا ہے کہ اس ٹائر کا وزن 100 کلو سے زائد ہوتا ہے جو زمین پر تیزی کے ساتھ زمین پرآگرا اور اس کے ساتھ سیاہ دھواں بھی نکلتا ہوا دیکھا گیا۔

بعدازاں اٹلس کارگوایئرلائن نے میڈیا کو بتایا کہ لینڈنگ ٹائر کے گرجانے کے باؤجود یہ بوئنگ 747 امریکہ کے چارلسٹن انٹرنیشنل ایرپورٹ پر بناء لینڈنگ گیئر(ٹائر)کے بحفاظت لینڈ کرگیا۔

اتنی بڑے اور وسیع طیارے کے بناء لینڈنگ ٹائر کے محفوظ طریقہ سے بنا کسی نقصان یا دیگر انتظامات کے ایرپورٹ پراترنے کےبعد سب نے راحت کی سانس لی۔اٹلی کے ترانٹو انٹرنیشنل ایرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گرنے والے اس بوئنگ 747-400 کا ٹائر ایرپورٹ کے قریبی مقام سے دستیاب ہوا۔

دنیا کے اس سب سے بڑے کارگو طیارہ 747-400 کے اس طرح اڑان بھرنے کے بعد اٹلی میں اس کےلینڈنگ ٹائر کے ٹوٹ کر گرجانے اور پھر امریکہ میں لینڈنگ ٹائر کے بغیر بحفاظت لینڈ کرجانے پر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔