تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کل 30 اگست کو

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کل

حیدرآباد: 29۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کل 30 اگست کو 30-9بجے صبح جاری کیے جائیں گے۔

کل صبح نتائج کےاعلان کےبعد ان امتحانات میں شرکت کرچکے طلبا و طالبات اور ان کے سرپرست ان سرکاری ویب سائٹس پر نتائج دیکھ سکتے ہیں ⬇️۔ 

https://tsbie.cgg.gov.in/ 

یاد رہے کہ 28 جون کو تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے انٹر میڈیٹ سال اول اور سال دوم 2022ءکے نتائج جاری کیے گئے تھے۔اور ان امتحانات میں ناکام ہونے والے طلبا و طالبات کے لیے ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کی تواریخ کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ یکم اگست تا 10 اگست منعقد ہوئے تھے۔