عوامی مسائل کے بہتر حل میں پٹنا پرگتی پروگرام معاون
بلدی حلقوں کی ترقی،بلدی حلقہ 14 میں منعقدہ پروگرام میں
رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کی شرکت
وقارآباد/تانڈور:11۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)
پائلٹ روہت ریڈی رکن اسمبلی تانڈورنے پٹنا پرگتی پروگرام کے چوتھے مرحلہ کےتحت آج یہاں کے بلدی حلقہ جات 20,14,13,8 کا دؤرہ کیا۔ان کے ساتھ محکمہ برقی اور بلدیہ کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے عہدیداران اور متعلقہ ارکان بلدیہ کے علاوہ پارٹی قائدین بھی موجود تھے۔
رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نےان بلدی حلقوں کوعوام کو درپیش مسائل سےواقفیت حاصل کی،کھلے مقامات اورسڑکوں کےکنارے موجود جنگلی پودو،مٹی اور کچرے کے ڈھیر کو جے سی بی مشین اور ٹریکٹرس کی مدد سے ڈمپنگ یارڈ منتقل کروایا۔
بلدی حلقہ 14 میں منعقدہ پٹنا پرگتی پروگرام میں رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے حصہ لیا۔اس موقع پر علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے بلدی عہدیداروں کو فوری صاف صفائی کا حکم دیا۔وہیں محکمہ برقی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اس بلدی حلقہ کے مختلف مقامات پر سڑکوں کے کنارے اور عمارتوں کے نزدیک موجود مشتبہ برقی کھمبوں کو فوری پر ہٹادیا جائے یا پھر ان شکستہ برقی کھمبوں کی تبدیلی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی خطرہ نہ ہو۔

مجلسی رکن بلدیہ حلقہ 14 پی اے بومبینا اور اس علاقہ کےمجلسی اور ٹی آرایس قائدین نے رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی،نائب صدرنشین بلدیہ پی۔دیپا نرسملو،صدر ٹاؤن ٹی آرایس ایم اے نعیم افو،صدر زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی شال اور گلپوشی کی گئی۔رکن اسمبلی نے اس موقع پر کربلا میدان علاقہ میں شجر کاری کی۔
پائلٹ روہت ریڈی رکن اسمبلی نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاستی حکومت اور وزیراعلیٰ کے سی آر کی جانب سے ٹاؤنس،مواضعات اور شہروں کی ترقی اور صاف صفائی کو یقینی بنانے کے لئے پٹنا پرگتی(شہروں کی ترقی) اور پلے پرگتی (مواضعات کی ترقی) جیسے پروگراموں کا آغاز کیا ہے جن کا یہ چوتھا مرحلہ ہے۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ پٹنا پرگتی پروگرام ٹاؤن اور بلدی حلقہ جات کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔کیونکہ تمام متعلقہ محکمہ جات کےعہدیدار اورعوامی نمائندے خود پہنچ کر عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں حل کررہے ہیں۔
پٹناپرگتی کی اس تقریب میں مجلسی رکن بلدیہ حلقہ 17 محترمہ آفرین جویریہ،انور خان،امتیاز بابا،سریدھر، گنڈپا،عمر خان،ابرار لالہ،ایم اے رؤف خان ،محمد وسیم،سنجیو راؤ،ہری گوڑ،سری کانت اور دیگر شریک تھے۔


