شیکھر گوڑ نے بحیثیت ڈی ایس پی تانڈور اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا
ایس پی ضلع وقارآباد اور رکن اسمبلی تانڈور سے خیر سگالی ملاقات
وقارآباد/تانڈور:25۔مئی (سحرنیوزڈاٹ کام)
مسٹر جی۔شیکھرگوڑ نے دفتر سب ڈیویثرنل پولیس آفس تانڈور پہنچ کر متبدلہ ڈی ایس پی مسٹر لکشمی نارائنا جن کا دفتر ڈی جی پی تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔
ڈی ایس پی تانڈور جی۔شیکھرگوڑ قبل ازیں ضلع کھمم میں اے سی پی،سی سی آربی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
جائزہ حاصل کرنے سے قبل جی۔شیکھرگوڑ نے دفتر ایس پی وقارآباد پہنچ کر ایس پی ضلع وقارآباد نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس سے ملاقات کی جنہوں نے ان سے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ تانڈورکے عوام کی بلاءکسی تفریق خدمات انجام دیں گے،امن و امان کی برقرای کے لیے ہمیشہ مستعد رہیں گے اور ساتھ ہی غیر سماجی و غیر اخلاقی سرگرمیوں کا سختی کے ساتھ تدارک کریں گے۔
اس موقع پر ایس پی ضلع وقارآباد مسٹر نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے کہا ہے کہ ہر سرکاری عہدیدار اور ملازمین کے تبادلے قواعد اور معمول کا حصہ ہوتے ہیں۔انہوں نے ملازمین پولیس کو مشورہ دیا کہ وہ جہاں کہیں بھی خدمات انجام دیں بلاء کسی تفریق عوام کی خدمت کو ہی اپنا نصب العین بناتے ہوئے عوام کا اعتماد حاصل کریں۔
ڈی ایس پی مسٹر جی۔شیکھرگوڑ نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد آج ایم ایل اے کیمپ آفس پہنچ کر رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی سے خیرسگالی ملاقات کی۔رکن اسمبلی نے ان سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ضلع ایس پی مسٹر این۔کوٹی ریڈی نے متبدلہ ڈی ایس پی لکشمی نارائنا کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تین سال تک تانڈور کے عوام کی بہترین خدمات انجام دی ہیں اور تانڈور میں امن و امان کے قیام کے لیے بھی بہترین اقدامات کئے۔اور ساتھ ہی کئی ایک اہم مقدمات میں انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض نبھائے ہیں۔

سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (رورل) مدھوسدھن ریڈی اور سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور(ٹاؤن) راجندرریڈی نے بھی دفتر سب ڈویثرنل پولیس آفس تانڈور پہنچ کر ڈی ایس پی مسٹر جی۔شیکھرگوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے گلدستے پیش کیے۔
جبکہ متبدلہ ڈی ایس پی مسٹر لکشمی نارائنانے اکتوبر 2019ء میں بحیثیت ڈی ایس پی تانڈور اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کیاتھا۔جنہوں نے زائد از تین سال امن و امان کی برقراری کے لیے بہترین خدمات انجام دیں۔اس سلسلہ میں گزشتہ رات نیشنل گارڈن میں متبدلہ ڈی ایس پی لکشمی نارائنا کی تقریب وداعی منعقد کرتے ہوئے ان کی خدمات کی سراہنا کی گئی۔جس میں تمام سیاسی،سماجی،تجارتی قائدین اور تانڈور پولیس سب ڈویثرن کے عہدیداروں نے شرکت کرتے ہوئے ان کی بڑے پیمانے پر شال و گلپوشی کی۔

