چیف منسٹر بہار نتیش کمارافطار کی دعوت میں شرکت کے لیے لالو پرساد یادو کے مکان پہنچے،مختلف قیاس آرائیوں کا آغاز!

چیف منسٹر بہار نتیش کمارافطار کی دعوت میں شرکت کے لیے
لالو پرساد یادو کے مکان پہنچے،مختلف قیاس آرائیوں کا آغاز!

پٹنہ:22۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج جمعہ کے دن سابق چیف منسٹر بہار رابڑی دیوی سے ملاقات کی جن کے شوہر لالو پرساد کی تائید سے وہ چندسال قبل چیف منسٹر بنے تھے۔بعدازاں یہ سیاسی مفاہمت ختم ہوئی اور نتیش کمار نے بی جے پی سے مفاہمت کرتے ہوئے عہدہ حاصل کیا۔لالو پرساد یادو جنہیں چارہ گھوٹالہ کیس میں آج ہی ضمانت حاصل ہوئی ہے۔

ایک ایسے وقت جب بہار میں سیاسی تبدیلی کے بارے میں شدید قیاس آرائیاں جاری ہیں چیف منسٹر نتیش کمار آج جمعہ کے دن رابڑی دیوی کی قریبی رہائش گاہ میں ترتیب دی گئی دعوت افطار میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔وہاں انہوں نے زائداز 20 منٹ گزارے۔

انہوں نے خوشگوار موڈ میں سابق چیف منسٹرس بہار لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے چھوٹے فرزند تیجسوی پرساد یادو کے ساتھ بیٹھ کر بات کی جو اس وقت بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔نتیش کمار نے رابڑی دیوی کے بڑے فرزنداور ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو اور بڑی بیٹی میسا بھارتی جو کہ راجیہ سبھا کی رکن ہیں موجود تھے۔

بہار میں اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتادل( آر جے ڈی) کے خاندان سے چیف منسٹر نتیش کمار کی یہ ملاقات گزشتہ پانچ سالوں میں ان کا پہلی ملاقات ہے اور قابل غور بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بہار کے دورہ سے ایک دن قبل ہی یہ ملاقات ہوئی ہے جن کی پارٹی بی جے پی ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

ریاست بہار میں بی جے پی کے چند قائدین چیف منسٹر نتیش کمار کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔جن کی پارٹی جنتادل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) پہلی بار 2020 کے اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست میں جے ڈی یو کی تائید کی تھی۔چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے جب رابڑی دیوی کے مکان پر ترتیب دی گئی دعوت افطار میں شرکت کی تب وہاں لوک جن شکتی پارٹی(ایل جے پی،رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان اور بی جے پی لیڈر اور بہار کے وزیر سید شاہنواز حسین بھی موجود تھے۔

سیاسی و سماجی تجزیہ کار نوال کشور چودھری نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ نتیش کمار اپنی نئی اننگز میں بی جے پی کی بڑھتی ہوئی مضبوطی کی وجہ سے بے چین ہیں۔اور یہ ایک سے زیادہ طریقوں سے ظاہر ہے۔تاہم چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے اپنے آپ کو اس طرح سے کھڑا کیا ہے کہ بی جے پی انہیں کھلے عام ناراض نہیں کرنا چاہتی، لیکن پھر بھی انہیں نشانہ بناناچاہتی ہے!۔اور نتیش کمار کی جانب سے رابڑی دیوی کے خاندان کی دعوت افطار میں شرکت چند گھنٹوں بعد بہار کا دؤرہ کرنے والے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کو اپنے مخصوص انداز میں پیغام بھیجنے کا طریقہ ہو سکتا ہے”!!۔

تاہم اس دعوت افطار میں شریک بی جے پی لیڈر و سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین نے کہا کہ دعوت افطار میں نتیش کمار کی شرکت  سے زیادہ سیاسی معنی اخذ نہیں کیے جانے چاہئیں۔!!