حیدرآباد کے مصروف علاقہ لکڑی کا پل میں چلتی کار کے انجن میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد کے مصروف علاقہ لکڑی کا پُل میں
چلتی کار کے انجن میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد :13۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد میں آج شام سڑک پر دؤڑتی ایک کار میں حیرت انگیز طورپر بھیانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد گہرا دھواں اٹھنے لگا۔شہر کے مصروف علاقہ لکڑی پر یہ حادثہ پیش آیا ہے۔لکڑی کا پُل پر موجود وینکٹیشوار ہوٹل کے قریب سڑک پر دیگر گاڑیوں کے ساتھ دؤڑ رہی” رینج اوور” کار کے انجن میں یہ آگ بھڑکی ہے۔

خوش قسمتی میں اس کار میں سوار چار مسافرین محفوظ رہے جو فوری گاڑی کو روک کر گاڑی سےنیچے اتر گئے۔گاڑی میں آگ لگنے اور اسے روک دئیے جانے کے بعد وہاں ڈیوٹی پر موجود ایک ٹریفک کانسٹیبل نے پانی کی مدد سے اس کار کے انجن میں لگی آگ کو بھجانے کی کوشش کی۔

اس حادثہ کی اطلاع کے فوری بعد سیف آباد پولیس اسٹیشن کے عہدیدار جائے مقام پر پہنچ گئے اور تفصیلات حاصل کیں۔یہ کار ورنگل کے ساکن ومشی کرشنا کی ملکیت بتائی گئی ہے۔

کار کے انجن میں مہیب آگ لگنے کے بعد اس میں بڑی مقدار میں دھواں خارج ہونے لگا جس کے باعث اس انتہائی مصروف علاقہ میں ٹریفک نظام مفلوج ہوگیا تھا۔اور دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

پولیس کا اندازہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث ہی کار کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ہوگی! اس سلسلہ میں سیف آباد پولیس مصروف تحقیقات ہے۔