جنوبی کوریا کے مشہور پاپ سنگر و یوٹربر” داود کِم "نے اسلام قبول کرنے کے بعد پہلی مرتبہ عمرہ کی سعادت حاصل کی

جنوبی کوریا کے مشہور پاپ سنگر و یوٹربر ” داود کِم ” نے
اسلام قبول کرنے کے بعد پہلی مرتبہ عمرہ کی سعادت حاصل کی
 انسٹاگرام پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منّورہ کے روحانی اور جذباتی پوسٹ

نئی دہلی: 11۔اپریل
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

اللہ رب العزت جسے چاہیں اسے ہدایت عطا فرماتے ہیں اور پھر اپنے گھر کے طواف کی سعادت بھی نصیب فرماتے ہیں۔ایسے ہی خوش نصیبوں میں جنوبی کوریا کے مقبول ترینK-Pop ستاروں میں سے ایک(پاپ سنگر)”جے کم Jay Kim” بھی شامل ہیں جنہوں سال 2019ء کے اواخر میں نے اسلام قبول کرلیا تھا۔

انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے "داود کِم”Daud Kim@ کا نام دیا اور یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ان کے اس یوٹیوب چینل کے 3.21 ملین سبسکرائبرس ہیں۔

اس ویڈیو میں جے کم شہادتوں کا اور اپنے نئے نام کا اعلان کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے اسلامی نام "داود کِم” کا اعلان بھی کیا تھا۔

اس ویڈیو کے ساتھ یوٹیوب پر انہوں نے لکھا تھا کہ”آخر میں مسلمان ہو گیا |

شہادت کا لمحہ بسم اللہ،

اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔

السلام علیکم،

جب سے مجھے اسلام میں دلچسپی پیدا ہوئی،

میری زندگی میں بہت سی چیزیں بدل گئی ہیں۔

دراصل میں پوری طرح تیار نہیں ہوں،

لیکن میں قدم قدم پر اچھا مسلمان بننے کی کوشش کروں گا۔

اگرچہ میں نے پہلے بہت گناہ کیے ہیں،

میں اپنے گناہوں سے توبہ کرنا چاہتا ہوں۔

اور اللہ کے سامنے کھڑا ہونا چاہتا ہوں۔

حالانکہ میں پیدائشی مسلمان نہیں ہوں،

میں جانتا ہوں کہ اللہ ہمیشہ میرے ساتھ ہے۔

مجھے اشارہ دینے کے لیے اس کا شکریہ،

اور اسے پہچاننے میں میری مدد کریں..

مجھے سیدھا راستہ دکھانے کے لیے اس کا شکریہ۔

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں

اور محمد ﷺ اس کے رسول ہیں۔

لا إله إلا الله محمد رسول الله

جے کم (داؤد کم) "۔

داؤد کِم کے اس ویڈیو کو اب تک 39.11,196 یوٹیوب صارفین نے دیکھ چکے ہیں۔وہیں 4,40,000 ناظرین نے لائیک اور 85,461 ناظرین نے اس ویڈیو پر کمنٹس کیے ہیں۔

دو دن قبل اسی داؤد کِم نے اپنی مصدقہ انسٹاگرام آئی ڈی Jaehan9192@ جس کے 6,38,000 فالوورس ہیں پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے دؤران مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی روحانی اور دلنشین تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ

 

” میں خوش قسمت ترین شخص ہوں۔
کیونکہ اللہ نے مجھے منتخب کیا ہے اور اللہ مجھے یہاں لے کر آیا ہے۔ 🇸🇦
ماشاء اللہ ❤️
اللہ کا شکر ہے کہ مجھے دنیا کے مقدس ترین شہر میں آنے کا موقع دیا۔
میں تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعا گو ہوں۔
اللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے
اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے
رمضان مبارک 🌙
ما شاء اللہ” 

انسٹاگرام پر دو تصاویر اور ایک ویڈیو پرمشتمل ان کے اس پوسٹ کو 1,55,700 انسٹاگرام صارفین نے لائیک کیا ہے۔اور5,619 صارفین نے کمنٹس کیے ہیں۔

"داؤد کِم” کے متعلق انٹرنیٹ پر دستیاب اطلاعات کے مطابق کِم داؤد TraxX ٹیم کے رکن تھے۔اور اس سے قبل SM The Ballad کے رکن تھے۔اور انہوں نے متعدد مشہور ڈراموں اور سیریز میں بھی اداکاری کی ہے جن میں Missing, Touch Your Heart اور Andante شامل ہیں۔

کورین سابق اسٹار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اسلام کا مطالعہ کرنا شروع کیا،انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں سوچا کہ اگر وہ اسلام قبول کرلیتا ہے تو کیا ہوگا؟اورپھر اس کے فوراً بعد اکتوبر 2019ء کے آغاز میں مذہب تبدیل کرنے کا اعلان کرکے اپنے سامعین اور مداحوں کو حیران کردیا تھا اس طرح وہ مشرف بہ اسلام ہوگئے تھے۔مذہب اسلام قبول کرنے کے بعد داود کِم نے دوسال قبل اپنے یوٹیوب چینل پرایک سات منٹ کا ویڈیو”میں مسلمان کیوں ہوا”Why Did I Become a Muslimکی سرخی کے ساتھ اپ لوڈ کیا ہے۔جسے اب تک 37،06،124 یوٹیوب صارفین نے دیکھا ہے۔اور 4,48,000 افراد نے لائیک کیا ہے جبکہ اس ویڈیو پر 57,672 صارفین نے کمنٹس کیے ہیں۔