وقارآباد ضلع : تانڈور کے قریب آرٹی سی بس کو ڈی سی ایم ویان کی ٹکر، ڈرائیور شدید زخمی

وقارآباد ضلع: تانڈور کے قریب کندینلی اور ممباپور کے درمیان
آرٹی سی بس کو ڈی سی ایم ویان کی ٹکر، ڈرائیور شدید زخمی

وقارآباد/تانڈور :03۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)

تیزرفتاری کے ساتھ غیرذمہ دارانہ طریقہ سے ڈرائیونگ کے باعث آج ایک ڈی سی ایم وین نے آرٹی سی بس کو ٹکر دے۔اس حادثہ کے باعث ڈی سی ایم ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جبکہ آر ٹی سی بس میں سوار مسافرین محفوظ رہے۔

تانڈور۔حیدرآباد روڈ پر پدیمول منڈل کے مواضعات کندینلی اور ممباپور کے درمیان پیش آئے اس سڑک حادثہ کی تفصیلات عینی شاہد مسافرین اور مقامی افراد کے مطابق تانڈور منڈل کے گوتا پور کا ساکن اننتیا ڈی سی ایم ڈرائیور کے طور پر ملازمت کرتا ہے۔

آج ڈی سی ایم لوڈ کرنے کی غرض سے اننتیا ممباپور جارہا تھا کہ کندینلی کے قریب تیز رفتار ڈی سی ایم ویان نے تانڈور ڈپو سے وابستہ آر ٹی سی بس جو کہ حیدرآباد سے تانڈور واپس ہورہی تھی کو ٹکر دے دی۔یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ڈی سی ایم ویان کی شدید ٹکر کے باعث آر ٹی سی بس کی ڈرائیور سیٹ کا نچلا حصہ ٹوٹ گیا۔

حادثہ کے بعد ڈی سی ایم ڈرائیور اننتا ڈی سی ایم ویان میں پھنس گیا اس کے سر اور پیروں پر شدید زخم آئے۔مقامی افراد فوری طور پر مدد کی غرض سے پہنچے اور ڈی سی ایم ویان میں پھنسے ہوئے شدید زخمی ڈرائیور اننتیا کو باہر نکالا اور علاج کی غرض سے اسے فوری تانڈور کے گورنمنٹ ضلع ہسپتال روانہ کیا۔گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی سی ایم ڈرائیور اننتیا کو مزید علاج کی غرض سے حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہدین نے انکشاف کیا کہ اس خوفناک حادثہ کے وقت ڈی سی ایم ویان شراب کے نشہ میں دھت تھا۔اس سلسلہ میں پدیمول پولیس ایک کیس درج رجسٹر کرکے مصروف تحقیقات ہے۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ شراب پی کر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف پولیس خصوصی مہم کا آغاز کرے کیوں کہ ایک شرابی ڈرائیور کی غلطی سے ہمیشہ دیگر مسافرین کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔