ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے،اگر ایسا ہوا تو وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت اس کے لیے ذمہ دار ہوگی:لالو پرساد یادو

ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے
اگر ایسا ہوا تو وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت اس کے لیے ذمہ دار ہوگی
سابق وزیراعلیٰ بہار لالو پرساد یادو نے کیا متنبہ

پٹنہ: 09۔فروری (سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو نے آج متنبہ کیاہے کہ ملک بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت و نظام میں خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ بہار لالو پرساد یادو جومنگل کو نئی دہلی سے پٹنہ واپس ہوئے ہیں۔نے آج اپنی10سرکلر روڈ کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کرناٹک میں حجاب کے تنازع کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔اگر ایسا ہوا تو وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت اس کے لیے ذمہ دار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسے انتخابی مسئلہ نہ سمجھا جائے۔ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی جیسے بہت سے مسائل ہیں لیکن وہ (بی جے پی) صرف ایودھیا،متھرا اور وارانسی کے بارے میں بات کر رہے ہیں،انہیں لگتا ہے کہ اس سے ہندوؤں کے ووٹ حاصل ہوں گے۔

اس پریس کانفرنس میں سابق وزیراعلیٰ بہار لالو پرساد یادو نے ریمارک کیا کہ انگریز 70 سال پہلے ملک سےچلے گئے لیکن ایک بار پھر ہم نے بی جے پی کی شکل میں اس کی واپسی کا مشاہدہ کیا ہے۔ یہ پارٹی صرف فرقہ وارانہ کشیدگی اور فسادات کو ہوا دینے میں یقین رکھتی ہے۔

بزرگ آر جے ڈی رہنما لالو پرساد یادو جو کہ بیمار ہیں،10 فروری کو اپنی پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے پٹنہ آئے ہیں۔نے کہا کہ بی جے پی اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات ہارنے والی ہے۔”جاٹ یہ نہیں بھولے ہیں کہ کسانوں کے احتجاج کے دؤران انہیں کس طرح ہراساں کیا گیا اور ان کی توہین کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جاٹ برادری کی حمایت اترپردیش اور ہریانہ دونوں میں حکومت سازی کے لیے اہم ہے۔