کرناٹک میں لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی معاملہ:
چیف جسٹس کرناٹک کی قیادت میں تین رکنی ججس کی بنچ
کل 10 فروری سےاس معاملہ کی سماعت کرے گی
بنگلورو: 09۔فروری(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
کرناٹک ہائی کورٹ کے معزز جسٹس کرناٹک ہائی کورٹ ڈکشٹ کرشنا شری پد کی ایک رکنی بنچ نے طالبات کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہن کر جانے پر پابندی کے خلاف دائر کردہ درخواستوں پرکل 8 فروری اور آج 9 فروری کو سماعت کرنے کے بعد معزز جسٹس ڈکشٹ نے اس معاملہ کو آج چیف جسٹس کرناٹک کے روبرو پیش کرنے اور اس معاملہ کی وسیع بنچ کے ذریعہ سماعت کی سفارش کی تھی۔
جس کے بعد آج رات کرناٹک کے معزز چیف جسٹس ریتو راج اوستھی نے کل جمعرات 10 فروری سے حجاب کے معاملے کی سماعت کے لیے تین ججوں کی بنچ تشکیل دی ہے۔اب یہ سہء رکنی بنچ معزز چیف جسٹس ریتو راج اوستھی،معزز جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ اور معزز جسٹس قاضی زیب النسا محی الدین پرمشتمل ہوگی۔جو کہ کل ڈھائی بجے دن سے اس معاملہ کی سماعت کرے گی۔

