کیرالا میں دو دن سے پہاڑوں کی کھائی میں پھنسے ہوئے نوجوان کو انڈین آرمی نے بحفاظت نکال لیا

 کیرالا میں دو دن سے پہاڑوں کی کھائی میں
پھنسے ہوئے نوجوان کو انڈین آرمی نے بحفاظت نکال لیا

ترواننت پورم: 09۔فروری(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

انڈین آرمی کی ٹیم نے آج کیرالا کے پالکڈ ضلع کے ملامپوزا میں دو پہاڑوں کے درمیان کھائی میں پھنسے ہوئے نوجوان کو بحفاظت نکال لیا۔

آر۔بابو نامی یہ 23 سالہ نوجوان پیر کے روز دو دوستوں کے ساتھ پہاڑوں پر چڑھائی کی مہم جوئی Trekker# کی غرض سے گیا ہوا تھا کہ پہاڑ سے اترتے وقت وہ پھسل کر 250 فیٹ گہری کھائی میں گر گیا تھا۔

اس کے ساتھی دوست اسے بچانے اور کھائی سے نکالنے میں ناکام رہےتھے۔بعدازاں انہوں نے پہاڑ سے نیچے اتر کر عہدیداروں کو اس واقعہ کی اطلاع دی تھی۔ جس کے بعد چیف منسٹر کیرالا پنارائی وجین نے فوج سے مدد کی درخواست کی۔

اس کے بعد بابو کو کھائی سے نکالنے کی کوششوں کا آغاز کیا گیا تھا۔کل رات آرمی کی ٹیم بنگلورو سے جائے مقام پر پہنچ گئی تھی۔

آج صبح آرمی سدرن کمانڈ نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا  کہ لڑکے کو بچانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور کئی مقامات سے بابو تک پہنچنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو کھائی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

بعدازاں آج 9 بجے صبح فوج نے کھائی میں پھنسے ہوئے آر۔بابو تک کھانا اور پانی پہنچایا۔اس کے بعد ان نوجوان کو کھائی سے نکالنے کے کاموں کا آغاز کیا گیا۔

فوج کے بہادر جوان کھائی میں اتر کر بابو کو کاندھے پر اٹھاکر پہاڑ کے اوپر لے آئے۔جس کا ایک پیر زخمی ہوا تھا۔بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فوری بابو کو فوج نے پہاڑ کی سے منتقل کردیا۔

کھائی سے بحفاظت نکالے جانے کے بعد آر۔بابو جو کہ بہت خوش نظر آرہا تھا فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انڈین آرمی کے جوانوں کو فرط مسرت سے چومتے ہوئے انڈین آرمی کی جئے،بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگارہا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل اے ارون،جی او سی،جنوبی ہندوستان ایریا نے اس بچاؤ آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اطلاع کے فوری بعد بنگلور پیراشوٹ رجمنٹل سنٹر کی ٹیموں کو متحرک کیا گیا تھا۔ویلنگٹن کے مدراس رجمنٹل سنٹر کے ایک انتہائی ہنر مند ہائی ایلٹی ٹیوڈ وارفیئر ٹیم اور ایورسٹ کو سر کرنے والے چند کوہ پیماؤں ہمارے ساتھ تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل اے ارون نے چیف منسٹر کیرالا پنارائی وجین کا ایئر فورس کے ساتھ تال میل کرنے اور فوج کو بنگلورو سے ٹیم کے لیے ایئر لفٹ فراہم کرنے کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی ٹیم نے رات بھر جائے مقام پر متحرک رہی اور صبح ہوتے ہی جہاز میں موجود ڈرونز اور کیمروں کی مدد سے اس مقام کی نشاندہی کی گئی جہاں یہ نوجوان پھنسا ہوا تھا۔

لیفٹنٹ جنرل اے۔ارون نے مزید بتایا کہ مدرا رجمنٹل ٹیم کے دو انتہائی ہنر مند جوانوں نے 250 فٹ کا گہری کھائی فاصلہ طئے کیا،یہاں تک کہ وہ بابو کے پاس پہنچے جو ایک نوجوان ٹریکر ہے جسے بچانے کے لیے ایک شاندار،جرات مندانہ فیصلہ سازی کے اس عمل میں انہوں نے بابو کو نیچے لے جانے کے بجائے اوپر کھینچنے کا فیصلہ کیا۔بعدازاں کھائی میں اترنے والی ٹیم کے دو ارکان کے ذریعہ بابو کو پہاڑ کے اوپر بحفاظت لالیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہ مقام بہت دشوار گزار تھا جہاں درخت بھی موجود نہیں تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل اے ارون نے کہا کہ پتھر،چٹان،یا اس صورت میں ایک انسان جو چٹان سے پھسل جاتا ہے کے بچنے امکانات کم ہوتے ہیں۔بابو کو اس دراڑ میں پھنسنے کے بعد محفوظ رہنے پر انہیں بے حد خوش قسمت سمجھنے کی ضرورت ہے۔”