ایم ایل سی و سابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی کورونا وائرس سے متاثر
حالیہ دنوں میں ان سے ملاقات کرنے والوں کو اپنا کورونا ٹسٹ کروانے کا مشورہ
حیدرآباد/وقارآباد:08۔جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام)
رکن قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) متحدہ ضلع رنگاریڈی و سابق ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ تلنگانہ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی آج کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
آج رات دستیاب اطلاعات کے مطابق معمولی علامات کے ظاہر ہونے کے بعد ڈاکٹر پی۔مہندریڈی نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا۔ان کے نمونوں کی جانچ کے بعد ان کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔
ڈاکٹرس کی صلاح کے بعد رکن قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) متحدہ ضلع رنگاریڈی و سابق ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی اپنی رہائش گاہ پر آئسولیشن میں ہیں۔
رکن قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) متحدہ ضلع رنگاریڈی و سابق ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی نے حالیہ دنوں میں ان سے ملاقات کرنے والے تمام پارٹی قائدین، کارکنوں،عہدیداروں اور عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا کورونا ٹسٹ کروالیں۔
رکن قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) متحدہ ضلع رنگاریڈی و سابق ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہندرریڈی نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر وہ تمام کوویڈقواعد پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔
ماسک لازمی طور پر پہنیں،انسانی فاصلہ کا خاصل خیال رکھیں مجمع اور عوامی ہجوم سے دور رہیں اور ساتھ ہی سینی ٹائزر کا استعمال کریں
ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے رکن قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) متحدہ ضلع رنگاریڈی و سابق ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندر ریڈی کی عاجلانہ صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

