وقارآبادضلع کی قطعی فہرست رائے دہندگان جاری، جملہ 8,96,892 رائے دہندگان موجود

وقارآبادضلع کی قطعی فہرست رائے دہندگان جاری،جملہ 8,96,892 رائے دہندگان موجود
حلقہ اسمبلی تانڈور میں مرد رائے دہندگان کی بہ نسبت خاتون رائے دہندگان کی تعداد زیادہ

وقارآباد: 08۔جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے وقارآباد ضلع کی مکمل اور قطعی فہرست رائے دہندگان جاری کردی گئی ہے۔دفتر کلکٹریٹ وقارآباد کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست رائے دہندگان کے مطابق ضلع وقارآباد کے چاr اسمبلی حلقہ جات وقارآباد ، تانڈور، پرگی اور کوڑنگل میں جملہ 8,96,892رائے دہندگان موجود ہیں جن میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 4,49,092 اور 4,47,839 خاتون رائے دہندگان موجود ہیں۔

فہرست رائے دہندگان کے مطابق حلقہ اسمبلی پرگی۔54 میں جملہ2,37,211 رائے دہندے موجو د ہیں جن میں 1,20,892 مرد اور 1,16,313 خاتون رائے دہندگان کے ساتھ 6 تیسری صنف کے رائے دہندے موجود ہیں۔

حلقہ اسمبلی وقارآباد۔55 میں جملہ 2,20,709 رائے دہندگان میں مرد رائے دہندوں کی تعداد 1,11,511 اورخاتون رائے دہندوں کی تعداد 1,09,195ہے۔وہیں تین رائے دہندگان کا تعلق تیسری صنف سے ہے۔

جبکہ حلقہ اسمبلی تانڈور۔56 میں 2,22,150 رائے دہندوں میں مرد رائے دہندوں کی تعداد 1,08,701 ہے اور خاتون رائے دہندگان کی تعداد مردوں سے زیادہ یعنی 1,13,440 ہے اور تانڈور اسمبلی حلقہ میں تیسری صنف کے 9 رائے دہندے موجود ہیں۔

اسی طرح حلقہ اسمبلی کوڑنگل۔57 میں جملہ 2,16,822 رائے دہندگان میں 1,07,925 مرد اور 1,08,891 خاتون رائے دہندگان اور 6 تیسری صنف کے رائے دہندے موجود ہیں۔

اس فہرست رائے دہندگان کے مطابق حلقہ اسمبلی تانڈور میں مرد رائے دہندگان کی بہ نسبت 4,739 خاتون رائے دہندگان کی تعداد زیادہ ہے۔جبکہ حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں مرد رائے دہندگان کی بہ نسبت 966 خاتون رائے دہندگان زیادہ ہیں۔اسی طرح ضلع وقارآباد کی اس فہرست رائے دہندگان میں 20 غیر مقیم ہندوستانی بھی موجود ہیں۔