وقارآبادضلع: بی ایم ڈبلیو کمپنی کی 12.28 لاکھ روپئے مالیتی اسکوٹی، تانڈور میں سب کی نگاہوں کا مرکز

بی ایم ڈبلیو کمپنی کی 12.28 لاکھ روپئے مالیتی اسکوٹی
وقارآباد ضلع کے تانڈور میں سب کی نگاہوں کا مرکز بن گئی
وقارآباد/تانڈور: 25۔ڈسمبر(سحرنیوز ڈاٹ کام)

دنیا میں مختلف قیمتی گاڑیاں بنانے والی جرمنی کی حامل ملٹی نیشنل بی ایم ڈبلیو کمپنی بے پناہ شہرت کی حامل مانی جاتی ہے اور دنیا کے کئی ممالک میں اس کی اپنی کمپنیاں اور ادارے قائم ہیں۔

7؍مارچ 1916 کومونیچ،جرمنی میں قائم کی گئی اس کمپنی کی جانب سے تیار کردہ رولز رائز، بی ایم ڈبلیو بینک اور بی ایم ڈبلیوموٹراڈ کاریں دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہوں،حکمرانوں اور مشہور شخصیتوں کی اولین پسند میں شمار کی جاتی ہیں۔

بی ایم ڈبلیو کمپنی کی جانب سے ماہ اکتوبر میں حیدرآباد کے علاوہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں اسکوٹی بھی لانچ کرتے ہوئے اس کی بکنگ کا آغاز کیاگیا تھا۔

تانڈور کے ایک بزنس مین ٹھاکر شیلویندرسنگھ (ببلوٹھاکر) نے بی ایم ڈبلیو کمپنی کی یہ قیمتی اسکوٹی خریدی ہے جو کہ ان دنوں تانڈور میں عوام کی نگاہوں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

” اسکوٹی کا ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتا ہے "

بتایا جاتا ہے کہ بی ایم ڈبلیو کی جانب سے تلنگانہ کے لیے 100 اسکوٹی مختص کی گئی ہیں۔ببلو ٹھاکر کو ریاست کی تیسری اسکوٹی حاصل ہوئی ہے۔ اس طرح تانڈور پہنچنے والی بی ایم ڈبلیو کمپنی کی یہ اسکوٹی ضلع وقارآباد کی پہلی اسکوٹی بن گئی ہے۔

ٹھاکرشیلویندرسنگھ (ببلو ٹھاکر) نے اس سلسلہ میں بتایا کہ اس بی ایم ڈبلیو کمپنی جانب سے عصری ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی یہ اسکوٹی انہیں تمام اخراجات کے ساتھ 12 لاکھ 28 ہزارروپئے میں حاصل ہوئی ہے۔

اس اسکوٹی میں کاروں جیسی کئی خصوصیات موجود ہیں۔بلو ٹوتھ سے لیس اس اسکوٹی کی اسپیڈ 139 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

بی ایم ڈبلیو کمپنی کی اس اسکوٹی کا وزن 214 کلوگرام ہے۔اس اسکوٹی کا فیول ٹینک 13 لیتر پٹرول کے ذخیرہ کی حامل ہے۔بی ایم ڈبلیو کی اس اسکوٹر کا ماڈل بی ایم ڈبلیو اسکوٹی C 400 gt ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ اسکوٹی ایک لیتر پٹرول میں 28.6 کلومیڑ کا فاصلہ طئے کرتی ہے۔جس کی کمپنی کی قیمت 9لاکھ 95؍ہزار روپئے ہے۔اس کے علاوہ اس پر کسٹم ڈیوٹی،جی ایس ٹی،انشورنس ،روڈ ٹیکس اور دیگر اخراجات کے ساتھ اس کی جملہ قیمت 12؍لاکھ 28؍ہزار روپئے ہوتی ہے۔