جیولری شوروم سے نقاب پہن کر چرایا گیا 16کلو سونا چور نے شمشان گھاٹ میں دفنادیا، چور گرفتار،سونا برآمد

جیولری شوروم سے نقاب پہن کر چرایا گیا 16 کلو سونا
چور نے شمشان گھاٹ میں دفنا دیا ،چور گرفتار،سونا برآمد

تمل ناڈو: 21۔ڈسمبر(سحر نیوز ڈاٹ کام)

تمل ناڈو کے انئے کٹ علاقہ میں موجود ایک مشہور جیولری شاپ میں 15 ڈسمبر کی رات چوری کی واردات انجام دی گئی تھی۔جہاں سے 16 کلو سوناکے زیورات کو چرالیا گیا تھا۔

جیولری شووم کے مالک کی جانب سے اس چوری کی شکایت ویلور پولیس اسٹیشن میں درج کروائے جانے کے فوری بعد پولیس نے ایک کیس درج رجسٹر کرتے تحقیقات کا آغاز کیاتھا۔

اس تحقیقات کے دؤران پولیس نے اس جیولری شاپ میں موجود تمام سی سی کیمروں کے فوٹیج کا مشاہدہ کیا تو پایا کہ چور صرف ایک تھا جس نے چہرہ پر مکمل ماسک پہن کر یہ چوری کی واردات انجام دی تھی۔

نقاب پوش اس چور کی عدم شناخت پولیس کے لیے ایک معمہ بنی ہوئی تھی کہ کس طرح اس نقاب پوش چور کاپتہ لگایا جائے جس نے زائد از 8 کروڑ روپئے مالیتی سونا کے زیور چور کیے تھے۔

بعد ازاں اس چوری کی واردات انجام دینے والے تنہا نقاب پوش چور کو پکڑنے کے لیے ویلور پولیس نے ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔جس نے بالاآخر کافی تگ و دود کے بعد اس جیولر شوروم سے چوری کرنے والے چور کی شناخت کرتے ہوئے اسے اپنی تحویل میں لے کر اپنے طریقہ سے تفتیش کی تو اس نے اپنا جرم قبول کرلیا۔

جب پولیس نے اس چور سے پوچھا کہ جیولر شاپ سے چرائے گئے سونا کے زیورات کہاں تو اس کا جواب سن کر پولیس عہدیدار دنگ رہ گئے۔

اس چور نے پولیس کو بتایا کہ چوری کیے گئے زیورات کی حفاظت اور پولیس سے بچنے کی غرض سے اس نے سونا کے زیورات ایک شمشان گھاٹ میں دفنائے ہیں۔

بعدازاں پولیس نے ویلور سے 40 کلومیٹر کے فاصلہ پر موجود اوڈو کتھور کے ایک شمشان گھاٹ سے اس چور کی شناخت کے بعد دفن کیے گئے اس سونا کے زیورات کو برآمد کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا۔

وہیں ویلور پولیس نے اس چور کا نام ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ چور کو عدالتی تحویل میں روانہ کردیا گیا ہے۔