خارش سے کیسے چھٹکارہ حاصل کیا جائے ؟ آسان گھریلو نسخے
خارش ایک ایسی مصیبت ہے جس سے مزاحمت مشکل ترین کام ہے، سوائے متاثرہ مقام پر کھجانے کے کسی دوا سے فوری نجات اور سکون مشکل ہے۔خارش کے بڑھنے کے باعث زیادہ کھجانے سے مزید جلدی مسائل پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔کھجلی کو اگر عادت بنا لیا جو تو بہت سارے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ کھجلی یا خارش سے نجات کے لیے کچھ گھریلو نسخے پیش ہیں۔
لیموں : وٹامن سی اور بلیچ کی خصوصیات سے بھرپور لیموں خارش زدہ جلد کا بہترین علاج ہے۔لیموں کا رس کھجلی ختم کرنے کے ساتھ جلدی حساسیت کو روک دیتا ہے۔
تلسی : تلسی کے پتے تھیمول اور ایگونل جیسے اجزاءسے بھرپور ہوتے ہیں، جو نہ صرف جلدی خارش بلکہ جلن کا احساس بھی ختم کر سکتے ہیں۔ علاج کے لئے تلسی کے چند پتوں کو دھو لیں اور پھر براہ راست انہیں متاثرہ حصے پر رگڑ لیں۔
ایلوویرا : ایلوویرا کھجلی کا بہترین علاج ہے۔ایلوویرا کے پتے توڑ لیں اور پھر چاقو کی مدد سے انہیں کاٹ لیں، پھر ان پتوں کے اندر موجود محلول کو نکال لیں، جو ایک جیل کی صورت میں ہوتا ہے۔اس جیل کو براہ راست متاثرہ حصے پر لگا کر خارش سے دیرپا آرام حاصل کیا جا سکتا ہے۔
میٹھا سوڈا : (جسے کھانے کا یا بیکنگ سوڈا بھی کہا جاتا ہے) خارش کی وجہ سے متاثرہ حصہ کا علاج کرنے کے لئے ایک کپ میں تین حصے میٹھا سوڈا اور ایک حصہ پانی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس پیسٹ کو متاثرہ حصہ پر لگانے سےاس کے فوری نتائج برآمد ہوں گے۔
پٹرولیم جیلی : ( Vaseline ) پٹرولیم جیلی کسی مضر صحت کیمیکل سے تیار نہیں کی جاتی بلکہ مکمل طور پر یہ قدرتی ہوتی ہے،جو بڑی آسانی سے جلد پر اپنے مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔پٹرولیم جیلی کے استعمال سے آپ نہ صرف خارش سے محفوظ رہیں گے بلکہ اس سے آپ کی جلد چمکدار اور خوبصورت بھی ہو جائے گی۔
ناریل کا تیل : خشک جلد اور خارش کا بہترین علاج ناریل کے تیل کا استعمال ہے۔ ماہرین کے مطابق خارش کی کوئی بھی وجہ ہو ناریل کا تیل اس سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خارش کی صورت میں متاثرہ جگہ پر ناریل کے تیل کی مالش کی جائے۔

