تلنگانہ/ہنمکنڈہ : دن دہاڑے سڑک کے کنارے قطار میں جارہے دو اژدھے، ٹریفک قواعدپرعمل کرنا کوئی ان سے سیکھیں!! ویڈیو وائرل

تلنگانہ/ہنمکنڈہ : دن دہاڑے سڑک کے کنارے قطار میں جارہے دو اژدھے
ٹریفک قواعد پرعمل کرنا کوئی ان سےسیکھیں!! سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

ورنگل/ہنمکنڈہ: 09۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

سوشل میڈیا پر اکثر ایسے ویڈیوس شیئر ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر کبھی کبھی تعجب ہوتا ہے۔وہیں ایسے ویڈیوس لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والوں کی ہمت کی بھی داد دینی پڑتی ہے۔

کیونکہ خاص لمحات اور عجیب واقعات کے ویڈیوز اور فوٹوز لینا اور انہیں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس کے ذریعہ انٹرنیٹ پر محفوظ کرنا بھی ایک فن ہے۔

سوشل میڈیا پر اب ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے یہ ویڈیو ان دو اژدہوں کا ہے جو دن دہاڑے سڑک کے کنارے قطار کی شکل میں نیشنل ہائی وے پر چل رہیں گاڑیوں سے بچتے بچاتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گزشتہ چند دنوں سے اکثر ایسے نظارے عام ہوگئے ہیں سڑکوں پر جنگلی جانور اور زہریلے سانپ عوامی مقامات اور سڑکوں پر نظرآنے لگے ہیں۔دو ماہ قبل گجرات کے راجکوٹ میں رات کے وقت سڑک پر گھومنے والے شیر اس کی ایک مثال ہیں۔

اب جو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوا ہے اس کو دیکھ کر جہاں رؤنگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں وہیں دل میں یہ خیال آتا ہے کہ بناء کسی جاندار کو نقصان پہنچائے یہ دونوں اژدھے اپنے مقام پر بحفاظت پہنچ جائیں۔

جانوروں کے حقوق اور تحفظ کی تنظیمیں اور غیر مضر جانوروں سے محبت و اُنسیت رکھنے والے ہر جانور کے تحفظ کے لیے کام کرتے ہیں۔ان کہنا ہوتا ہے خوفناک درندوں،زہریلے سانپوں اور دیگر تمام جانوروں کو بھی جینے کا حق حاصل ہے۔اوران کی آماجگاہ جنگل ہوتے ہیں! اب تو گھروں میں اونچی قیمتوں پر خرید کر بلیوں کو پالنے کا شوق بھی معاشرہ میں عام ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اور اس ویڈیو میں بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو ریاست تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کا ہے۔جس میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے دو خطرناک اژدہے دن کے وقت سڑک کے کنارے گزرنے والی مختلف چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ساتھ وہ بھی آرام کے ساتھ گزر رہے ہیں۔
ہنمکنڈہ ضلع کے شائم پیٹ منڈل کے منداری پیٹ گٹہ جو کہ ورنگل ضلع سے محض 26 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے کے قریب مصروف قومی شاہراہ پر یہ نظارہ دیکھا گیا ہے اور دیکھنے والوں کے لیے یہ نظارہ حیرت انگیز اور خوفناک بھی تھا کہ گھنے جنگلوں،درختوں یا اپنے مقامات پر رہنے والے سب سے زیادہ زہریلے اور خوفناک مانے جانے والے یہ دو اژدہے آخر کس طرح اور کس مقام سے کھلے مقام اور مصروف ہائی وے پر آگئے؟

وہیں چند نوجوان بلاء خوف و خطر انتہائی قریب سے ان دونوں اژدہوں کی مختلف زاویوں سے ویڈیو بنانے میں مصروف بھی ہیں۔

پتہ نہیں کہ اس مصروف ہائی وے پر یہ دو اژدھے بناء خوف اِدھر اُدھر دؤڑنے کے بجائے آرام کے ساتھ سڑک کے کنارے ٹریفک قواعد پر عمل کرتے ہوئے کدھر جارہے ہیں؟

ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے انسانوں کے لیے بھی یہ نظارہ ایک پیغام ہے کہ سڑکوں پر اپنی من مانی،غیر ذمہ داری اور اپنی غلطیوں کے ذریعہ دیگر گاڑی چلانے والوں کے لیے مشکلات پیدا نہ کریں۔

اور نہ ہی ٹریفک چالانات کا شکار ہوکر پریشان ہوں!! کیونکہ اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بہت قیمتی ہوتی ہیں۔اپنی یا اپنے والدین کی وہ کمائی بھی محنت سے کمائی ہوئی ہوتی ہے جو ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کے ذریعہ ٹریفک چالانات کی شکل میں ادا کی جاتی ہے!

۔۔۔۔

” گجرات کی سڑک پر شیروں کی آزادنہ نقل و حرکت والی خبر سحرنیوز ڈاٹ کام کی اس لنک کو کلک کرکے پڑھی جاسکتی ہے”

گجرات کی سڑک پرشیروں کی آزادانہ گشت، خوبصورت نظارہ،ویڈیوس سوشیل میڈیا پر ہوئے وائرل