تانڈور میں راجیو سوا گروہا کے تحت 17 نامکمل مکانات کا 14 مارچ کو کھلا ہراج، 10 مارچ تک دس ہزار کی ڈی ڈی جمع کروانا ہوگا

وقارآبادضلع: تانڈور میں راجیو سوا گروہا کے 17 نامکمل مکانات کا 14 مارچ کو کھلا ہراج
10 مارچ تک دس ہزار کی ڈی ڈی جمع کروانا ہوگا،ضلع کلکٹر وقارآباد کی پریس کانفرنس

وقارآباد/تانڈور: 07۔مارچ(سحرنیوزڈاٹ کام)

کلکٹر ضلع وقارآباد محترمہ کے۔نکھیلا نے کہا ہے کہ 90 دنوں کے دؤران تین قسطوں میں رقم ادا کرتے ہوئے تانڈور میں حیدرآباد روڈ پر کوکٹ گرام پنچایت کے حدود میں راجیو سوا گروہا کے تحت تعمیر کیے گئے نامکمل مکانات کو اپنی ملکیت بناسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ریاستی حکومت کے قبضہ میں موجود راجیو سواہا گروہا کے یہ نامکمل مکانات ریاست کے مختلف اضلاع فروخت کیے جارہے ہیں۔کلکٹر ضلع وقارآباد محترمہ کے۔نکھیلا نے آج پریس کانفرنس میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تانڈور میں موجود راجیو سوا گروہا کے نامکمل مکانات کا 14 مارچ کو کھلا ہراج کیا جارہا ہے۔

ضلع کلکٹر محترمہ کے۔نکھیلانے بتایا کہ راجیو سواگروہا تانڈور کے منوہا ٹاؤن شپ میں فروخت کے لیے 250 گز اراضی پرمشتمل نامکمل 5 مکانات، 200 گز کے حامل 6 مکانات اور 150 گز پرمشتمل 6 مکانات فروخت کیے جارہے ہیں۔اس طرح تانڈور میں راجیو سوا گروہا کے جملہ 17 نامکمل مکانات برائے فروخت ہیں۔اور 14 مارچ کو ان مکانات کا ہراج ہوگا۔

ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ان نامکمل مکانات کی اراضیات کی بولی 10،000 روپئے فی گز ہوگی۔اور اس بولی میں حصہ لینے والوں کے لازمی ہوگا کہ وہ 10 مارچ تک 10،000 روپئے مالیتی ڈی ڈی (ڈیمانڈ ڈرافٹ ) زر بیعانہ Earnest Money Deposit کے طور پر جمع کروادیں۔اور ڈی ڈی کی رقم جمع کروانے والے ہی اس ہراج میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

ضلع کلکٹر محترمہ کے۔نکھیلانے بتایا کہ بتایا کہ ہراج کے دؤران مکان/اراضی حاصل کرنے والوں کے لیے سہولت ہوگی کہ وہ مکمل رقم کی ادائیگی یکمشت یا 90 دنوں کے درمیان قسط وار سطح پر کریں۔مکان حاصل کرنے والے افراد ہراج کے سات دن بعد، 45 دن بعد یا 90 دن بعد مکمل ادائیگی کرسکتے ہیں۔ضلع کلکٹر نے کہا کہ اگر کوئی ایکمشت فوری ادائیگی کرنے کے لیے تیار ہو تو انہیں رقم میں کے 2 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔

ضلع کلکٹر محترمہ کے۔نکھیلانے بتایا کہ بناء کسی تنازعہ کے یہ مکانات باقاعدہ طور پر یہ مکانات خریداروں کے حوالے کیے جائیں گے اور قواعد کے مطابق ان کا مکانات کا رجسٹریشن بھی کرواکر دیا جائے گا۔

اس پریس کانفرنس کے دؤران ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ قبل ازیں مکانات کی خرید کے ربط پیدا کرنے والے 200 افراد کو فون کرکے اطلاع دے دی جائے کہ ان مکانات کا 14 مارچ کو ہراج عمل میں لایا جارہا ہے۔اس موقع پر آر ڈی او تانڈور اشوک کمار، پراجکٹ مینجئر شراون کمار کے علاوہ بلدیہ اور دیگر محکمہ جات کے عہدیدار بھی موجود تھے۔