تانڈور میں 152ویں گاندھی جینتی تقاریب کا اہتمام، بابائے قوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا

تانڈور میں 152 ویں گاندھی جینتی تقاریب کا اہتمام
ایم ایل سی،ایم ایل اے اور دیگر کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا

وقارآباد/تانڈور: 02۔اکتوبر (سحرنیوزڈاٹ کام)

بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 152 ویں یوم پیدائش کے مؤقع پر آج تانڈور کی مختلف سیاسی جماعتوں،سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تانڈور کے گاندھی چوک پر مؤجود مجسمہ گاندھی پہنچ کر رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی،صدر نشین بلدیہ تاٹی کونڈہ سواپنا پریمل،صدر تانڈور ٹاؤن ٹی آرایس ایم اے نعیم افو،ارکان بلدیہ،ارکان بلدیہ اور ٹی آرایس قائدین نے

بابائے قوم کے مجسمہ کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی آزادی میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی خدمات کوناقابل فراموش قرار دیا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی عدم تشدد اور تمام مذاہب و طبقات کے درمیان امن اور رواداری کے نقیب تھے۔

یہی ان کا پیغام اور زندگی کا مقصد تھا اور مہاتما گاندھی نے دنیا کو امن اور رواداری کا سبق دیا تھا اور اسی کے لیے اپنی جان بھی قربان کی تھی جن کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے ہی اس ملک کی ترقی ممکن ہے۔

اس مؤقع پرصدرنشین ضلع لائبرریز مرلی کرشنا گوڑ،صدر زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک،ارکان بلدیہ سیدہ سلمی فاطمہ، زبیر لالہ،مختار ناز،راگھویندرا،سابق صدر بلدیہ وشواناتھ گوڑ،صدر اردو گھر وشادی خانہ عبدالرزاق،راجو گوڑ، ڈاکٹر سمپت کمار،پٹلولا نرسملو،بویاراجو،سرینواس چاری،ہری ہرا گوڑ،ایم اےسلیم،امتیاز بابا،معز خان ، محمد ممشاد پاشاہ،وینکٹ رام سنتوش گوڑ، اور دیگر شریک تھے۔

جبکہ رکن قانون ساز کونسل و سابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندر ریڈی نے موضع کرنکوٹ میں مجسمہ گاندھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔

صدر نشین بلدیہ تاٹی کونڈاسواپنا پریمل نے آریہ ویشا کلیانہ منڈپم کے قریب پارک میں موجود مجسمہ گاندھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔

وہیں سی پی آئی کی جانب سے سی پی آئی فلورلیڈر بلدیہ محمد آصف نے گاندھی چوک پر مجسمہ گاندھی پر پھول پیش کئے اس موقع سیکریٹری سی پی آئی تانڈور منیر احمد، وینکٹیش اور دیگر موجود تھے۔

دفتر بلدیہ میں گاندھی جینتی اور لال بہادر شاستری جینتی تقریب مناتے ہوئے آر ڈی او و انچارج کمشنر بلدیہ اشوک کمار نے دونوں کی تصاویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے اس موقع پر ارکان بلدیہ اور بلدی عہدیدار موجود تھے۔

دیگر سیاسی جماعتوں،سماجی اور تجارتی تنظیموں کی جانب سے بھی مجسمہ گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔