کرناٹک میں کل 27 اپریل کی رات 9 بجے سے دوہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
بنگلور:26۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)
کرناٹک میں بڑھتے ہوئے کوروناوائرس متاثرین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر ایڈی یورپا کی قیادت والی حکومت کرناٹک نے کل 27 اپریل کی رات 9بجے سے ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
اس لاک ڈاؤن کے دؤران صبح 6بجے تا 9بجے تین گھنٹوں کیلئے عوام کو اشیائے ضروریہ کی خریدو فروخت کی اجازت ہوگی۔اور اسکے بعد دس بجے دن سے تمام کاروباری اور تجارتی ادارے بند کردئیے جائیں گئ۔جبکہ اس لاک ڈاؤن کے دؤران تعمیراتی،زرعی اورصنعتی شعبہ میں کاموں کی ہی اجازت ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم بھی مکمل بند رہے گا۔
کل ریاست کرناٹک میں 34,804 کوویڈ کے نئے کیس درج ہونے کے دوسرے دن حکومت کرناٹک نے دو ہفتوں طویل مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا ہے جن میں 20,733افراد صرف بنگلور ومیں کوویڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔
ریاست کرناٹک میں اب تک 13,39,201 افراد کوویڈسے متاثر ہوئے ہیں جن میں 2,62,162 ایکٹیو کیس ہیں ان میں سے10,62,594 کوویڈ متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں۔