وقارآباد ضلع کے تانڈور میں دسویں جماعت کے تلگو پرچہ سوال کا افشاء
چار ٹیچرس معطل، دو کے خلاف کریمنل کیس، مزید تحقیقات جاری
امتحان کے آغاز کے سات منٹ بعد ہی پرچہ سوال واٹس ایپ پر وائرل
ضلع کلکٹر وقارآباد نارائن ریڈی کی پریس کانفرنس،طلبہ کو پریشان نہ ہونے کا مشورہ
وقارآباد/تانڈور:03۔اپریل
(سحرنیوزڈاٹ کام/نمائندہ خصوصی)
ضلع کلکٹر نے آج کے اس واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چندسرکاری ٹیچرز نے اپنی اس حرکت کے ذریعہ تمام سرکاری محکمہ جات کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔اور اس کےخلاف سخت سےسخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔عہدیداروں کو ہدایت دی کہ امتحانی مراکز پر مزید سخت انتظامات کیے جائیں۔ڈیوٹی پر موجود عملہ کے ساتھ ساتھ کسی کو بھی موبائل فون لے جانے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔


” پرچہ سوال کے افشاء سے متعلق تفصیلی رپورٹ سحر نیوز ڈاٹ کام کی اس لنک کو کلک کرکےپڑھی جاسکتی ہے۔”


