کیا آپ اپنے موبائل فون میں اِن ایپس کا استعمال کررہے ہیں؟
تو پھر واٹس ایپ آپ کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند کردے گا
لندن :19۔اگست (سحرنیوزڈاٹ کام/خصوصی رپورٹ)
سوشل میڈیا کا مشہور اور مقبول وہاٹس ایپ آج ہر کسی کی ضرورت ہے اور اس کا استعمال دیگر سوشل میڈیا سائٹ فیس بک ،انسٹاگرام اور ٹوئٹر سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔
اسی دؤران اب واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے موبائل میں واٹس ایپ کے ساتھ واٹس ایپ کے متوازی کوئی اور میسنجر ایپ موجود ہو تو وہ کسی بھی وقت آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بناء کسی اطلاع ہمیشہ کے لیے بند کرسکتا ہے۔
واٹس ایپ وقفہ وقفہ سے دیگر سوشل میڈیا ایپس پر موجود دلکش اور خوبصورت فیچرس کو متعارف کروانے میں مصروف ہے۔حالیہ دنوں میں واٹس ایپ نے ایک اور نیا زبردست فیچر متعارف کیاہے واٹس ایپ نے ”اینڈ رائیڈ بیٹا ورژن” استعمال کرنے والے اپنے صارفین کے لیے متعارف کردہ اس نئے فیچر کا نام ‘ویو ونس’ (‘View Once‘) دیا ہے۔(اس جدید فیچر سے متعلق مکمل تفصیلات اور طریقہ استعمال ” سحرنیوزڈاٹ کام ” کی نیچے دی گئی لنک پر پڑھا جاسکتا ہے۔)
ایسے میں زیادہ تر واٹس ایپ استعمال کنندگان واٹس ایپ کے نام پر کوئی اور ملتے جلتے نام والے واٹس ایپ استعمال کررہے ہیں جو کہ واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہمیشہ بند کیے جانے کی وجہ بن رہے ہیں۔
ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق چند ایپ ڈیولپرس نے وہاٹس ایپ سے ملتے جلتے فینسی ایپ بنائے ہیں جو زیادہ دلکش نظر آتے ہیں اس پر یہ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے کہ آپ اپنے اوریجنل واٹس ایپ کے سارے میسیج اس پر منتقل کرسکتے ہیں۔
تاہم آپ کی اطلاع کے لیے یہ انکشاف ضروری ہے کہ یہ ایپ غیرقانونی اور غیر مصدقہ کے ساتھ ساتھ ناقابل بھروسہ بھی ہیں جبکہ یہ ایپ واٹس ایپ کے نام اور لوگو سے ملتے جلتے ہیں اوران ایپس پر آپ کو واٹس ایپ سے زیادہ دل لبھاؤ اور دلکش فیچرس بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔
اور ان ایپس کے نام ہیں ” GB WhatsApp ” اور ” WhatsApp Plus "۔دراصل یہ دونوں ایپس واٹس ایپ کی ملکیت نہیں ہیں بلکہ انہیں اس سے ملتا جلتا نام دیا گیا۔
ان دونوں ایپس کے ایپل اسٹور اور گوگل پلے پر موجود نہ ہونے پر”Android Application Package ” ( APK)کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کیے جاتے ہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ واٹس ایپ سے ملتے جلتے نام والے یہ دونوں ایپس تیسری پارٹی (Third Party) کی جانب سے بنائے گئے ہیں جس کا کوئی بھی تعلق ” WhatsApp Inc ” سے نہیں ہے۔
اس لیے یاد رہے کہ واٹس ایپ اور نقلی GB Whatapp اور Whatsapp Plus کے متعلق چوکس رہیں اور اس کا استعمال ہرگزنہ کریں اگر کررہے ہیں تو فوری اس ایپ کو Uninstall کردیں اور اوریجنل وہاٹس ایپ استعمال کریں۔
دوسری جانب واٹس ایپ انتظامیہ پہلے ہی اپنے صارفین کو آگاہ کرچکا ہے کہ وہ ان دونوں ایپ سے دور رہیں 2019ء میں واٹس ایپ سے جڑتے ہوئے ان مذکورہ بالا دونوں ایپس کو استعمال کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس کو بلاک کردیا گیا ہے۔
واٹس ایپ نے 15 مئی اور 15 جون کے درمیان ہندوستان میں 20 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بناء کسی اطلاع بلاک کرچکا ہے اس میں مذکورہ بالا دونوں ایپس کا استعمال کرنے کے علاوہ وہاٹس ایپ قواعد کی خلاف ورزی، ایک ساتھ کئی لنکس/پوسٹس کی پوسٹنگ اور مرکزی حکومت کی جدید آئی ٹی پالیسی بھی ایک وجہ ہے۔
واٹس ایپ انتظامیہ نے انتباہ دیا ہے کہ ان مذکورہ بالا دونوں نقلی ایپس کو استعمال کرنے والے واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس بھی بند کردئیے جائیں گے۔
واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر واٹس ایپ صارفین WhatsApp Plus اور GB WhatsApp استعمال کررہے ہیں تو خود ان کی رازداری کے لیے بھی یہ بہت بڑا خطرہ ہے اوریہ ان کے لیے پریشانی کی بات بھی ہے۔کیونکہ ان دونوں ایپس میں کوئی سیکورٹی چیک نہیں ہے اور ان دونوں ایپس میں آپ کا ڈاٹا محفوظ نہیں ہے اور نہ ہی ان دونوں ایپس پر آپ کی سرگرمیاں راز نہیں رہیں گی۔
وہیں واٹس ایپ انتظامیہ نے یہ انتباہ بھی دیا ہے کہ APK سے ان ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرتے وقت آپ کے موبائل فون میں خطرناک قسم کا وائرس بھی داخل ہونے کا خطرہ ہے اس طرح آپ کے موبائل فون کو ہیاک کیا جاسکتا ہے۔
اسی لیے لازمی ہے کہ واٹس ایپ صارفین صرف مصدقہ اور اوریجنل واٹس ایپ کا ہی استعمال کریں اور ان دونوں کے ساتھ ساتھ دیگر واٹس ایپ سے ملتے جلتے ناموں سے بھی دور ہی رہیں جیسا کہ Whatsapp Blue,،Whatsapp Pink وغیرہ بھی دستیاب ہیں۔
یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ واٹس ایپ 2009ء سے اسمارٹ فونس کے ذریعہ فوری پیغام رسانی کی بہترین خدمات انجام دیتا آرہا ہے۔تحریر شدہ میسیج کے علاوہ،واٹس ایپ کے صارفین ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر، ویڈیو اور آڈیو پیغامات کا تبادلہ باآسانی کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی ویڈیو اور آڈیو کالس کے ساتھ ساتھ ایک ساتھ ویڈیو کانفرنس بھی کرسکتے ہیں۔
2009 میں برین ایکشن اور جان کوم نے واٹس ایپ کو متعارف کروایا تھا جسے دیگر سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس کی بہ نسبت کم عرصہ میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوگئی تاہم 2014ء میں فیس بک کے مالک مارک زکربرگ نے وہاٹس ایپ کو 19 بلین ڈالرس میں خرید لیا آج بھی واٹس ایپ کی ہی سب سے زیادہ اپنی مقبولیت مانی جاتی ہے۔
فیس بک،واٹس اپ اور انسٹاگرام مارک زکر برگ کی ہی ملکیت ہیں۔دنیا بھر میں اس وقت واٹس ایپ کے 2 بلین استعمال کنندگان ہیں۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اپریل 2020ء میں ہی دنیا بھر میں 13 ملین افراد نے واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔جبکہ دنیا بھر میں 5 ملین WhatsApp Business اکاؤنٹ استعمال کیے جاتے ہیں۔
واٹس ایپ دنیا کے 180 ممالک میں 60 مختلف زبانوں کے ساتھ زیر استعمال ہے۔اور روزآنہ 100 بلین پیغامات واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجے اور حاصل کیے جاتے ہیں۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ہندوستان واٹس ایپ کے استعمال میں سرفہرست ہے جہاں 340 ملین وہاٹس ایپ یوزرس ہیں۔واٹس ایپ انتظامیہ وقفہ وقفہ سے اس کے دلکش فیچرس میں اضافہ اور بہتری کرتا رہتا ہے۔
۔۔
واٹس اپ کے نئے فیچر ‘ویو ونس’ (‘View Once‘) کے طریقہ استعمال سے متعلق تفصیلات اس لنک پر :
واٹس ایپ نے کیا ” View Once ” کا دلچسپ اور محفوظ نیا فیچر متعارف