پاکستان میں تعزیتی محرم جلوس میں بم دھماکہ ، پانچ جاں بحق ،50 زخمی

بین الاقوامی خبریں

پاکستان میں تعزیتی محرم جلوس میں بم دھماکہ،پانچ جاں بحق ،50 زخمی

لاہور :19۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

پاکستان میں آج پانچ افراد اس وقت جاں بحق اور 50 افراد شدید زخمی ہوگئے جب شیعہ فرقہ کے ایک تعزیتی محرم جلوس پر بم پھینکا گیا۔!! ایک اور اطلاع میں مہلوکین کی تعداد تین بتائی جاتی ہے اور زخمیوں کی تعداد 37 بتائی گئی ہے۔

پاکستان ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے ضلع بہاول نگرکے جیل روڈ علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ میں متعدد خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Photo Courtesy : Twitter

اس رپورٹ کے مطابق مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے کیونکہ کئی افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔بچاؤ ٹیمیں، پولیس اورسیکورٹی فورسیس جائے مقام پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پاکستان ڈیلی کے مطابق دھماکہ کی نوعیت کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔

دریں اثناء ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس نے بہاول نگر میں عاشورہ کے جلوس پر دھماکو اشیاء پھینکنے والے مبینہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

دیگر ذرائع کی اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ یہ بم دھماکہ ہے۔

اس واقعہ کے بعد حکام نے پاکستان کے کئی شہروں اور اضلاع میں موبائل فون سرویس بند کردی ہے تاکہ افواہوں سے مزید حالات خراب نہ ہوں اور محرم کے تعزیتی جلوس پر اس کا اثر نہ ہو۔

سوشل میڈیا پر اس دھماکہ کے بعد والے مناظر پر مشتمل ویڈیوس بڑے پیمانے پر شیئر کیے جارہے ہیں جن میں عوام کی بڑی تعداد خون میں لت پت نظر آرہی ہے۔

https://twitter.com/Tariqmahmood76/status/1428237343945895940

مقامی پولیس عہدیدارکاشف حسین نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اس دھماکہ تین افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ دھماکہ کی نوعیت کا پتہ نہیں چلا ہے اورٹیمیں جائے مقام سے دھماکہ کی نوعیت کے ثبوت و شواہد جمع کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے