ماں تجھے سلام ! خاتون کانسٹیبل اپنے بچے کیساتھ ٹریفک ڈیوٹی انجام دینے میں مصروف

بین ریاستی خبریں قومی خبریں

ماں تجھے سلام! خاتون کانسٹیبل اپنے بچے کیساتھ ٹریفک ڈیوٹی انجام دینے میں مصروف

چندی گڑھ :6۔مارچ(سحرنیوزڈاٹ کام)

چندی گڑھ کے سیکٹر 23-24 کی سڑک پر ایک خاتون ٹریفک کانسٹیبل ان دنوں سب کی نظروں ،ستائش اور ہمدردی کا مرکز بنی ہوئی ہیں جو اپنے ایک ہاتھ میں اپنے ننھے بچے کو اٹھائے ہوئے دوسرے ہاتھ سے ٹریفک کو گزارتے ہوئے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

   Video Credit : Mr.Gagandeep Singh / Twitter @Gagan4344

اس طرح یہ خاتون کانسٹیبل اپنی ملازمت کے فرائض کیساتھ ساتھ اپنے ماں ہونے کا بھی حق ادا کررہی ہیں ۔

پرینکا نامی یہ ٹریفک پولیس کانسٹیبل چندی گڑھ کے سیکٹر 23-24 کی سڑک پر کھڑے ہوکر اپنے ایک ہاتھ سے اپنے کندھے پر اپنے معصوم بچے کو اٹھائے ہوئے دوسرے ہاتھ سے ٹریفک کو گزارتے ہوئے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔


پرینکا کا یہ ویڈیو سوشیل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر وائرل ہوا ہے۔ جسے دیکھ کر ہر کوئی ان کی ملازمت اور ماں دونوں ذمہ داریوں کے تئیں ان کی سنجیدگی اور جذبہ سے متاثر ہورہاہے۔

دوسری جانب میڈیا کے ایک گوشے میں بتایا جارہا ہے کہ اپنے اعلیٰ عہدیداران کی ڈانٹ ڈپٹ اور سرزنش کے بعد پرینکا اس طرح اپنی لڑکی کیساتھ ڈیوٹی کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کروارہی ہیں ؟