ہندوستان اور کئی ملکوں میں واٹس ایپ ڈاون! صارفین پریشان
پیغامات کی روانگی اور وصولی میں خلل،ٹوئٹر پر میمز کا سیلاب
نئی دہلی:25۔اکتوبر (سحرنیوزڈاٹ کام)
ہندوستان میں آج دوپہر اچانک واٹس ایپ کی خدمات ڈاؤن ہوگئیں۔جس سے اس کے کروڑوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوپہر 45-12 تک واٹس ایپ کی خدمات حسب معمول جاری رہیں۔لیکن اس کے بعد سے صارفین اس میسجنگ پلیٹ فارم پر پیغامات بھیجنے یا وصول نہیں کرپارہے ہیں۔
میٹا کی ملکیت والے واٹس ایپ کی سروسز فی الحال خلل کا سامنا کر رہی ہیں۔اگرچہ واٹس ایپ کی جانب سے کوئی باضابطہ جواب یا اعتراف نہیں کیا گیا ہے۔اور اس تعطل سے متعلق کوئی بھی وضاحت یا اعتراف پرمشتمل بیان ٹوئٹر یا اس کے آفیشل فیس بک پیج پر نہیں کیا گیا ہے۔
ریئل ٹائم مانیٹر Downdetector#کے مطابق،ملک کےمختلف حصوں میں واٹس ایپ صارفین کو رکاوٹوں کا سامنا ہے۔اور ہزاروں صارفین نے رکاوٹوں کی اطلاع دی ہے۔
واٹس ایپ کی خدمات میں خلل کے بعد کئی صارفین نے ایک دوسرے کو فون کرکے پوچھنا شروع کیا کہ کیا ان کا ان واٹس ایپ بھی کام نہں کررہا ہے؟۔
وہیں میٹا کمپنی کی ملکیت فیس بک اور انسٹاگرام کی خدمات بدستور جاری رہیں۔اور ٹیلگرام کی خدمات بھی جوں کی توں جاری تھیں۔
ساتھ ہی واٹس ایپ کی خدمات لیاپ ٹاپ،کمپیوٹرس اور اینڈرائیڈ اور آئی او ایس (اسمارٹ فون،ایپل فونس )پر بھی بند رہیں۔واٹس ایپ ویب پر QR کوڈ اسکیان کی سہولت بھی معطل رہی۔بعدازاں دوگھنٹے بعد واٹس ایپ کی خدمات بحال ہوئیں۔

واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا میسجنگ پلیٹ فارم ہے۔یہاں یہ تذکرہ غیرضروری نہ ہوگاکہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے مشہور پلیٹ فارم کے طورپر”واٹس ایپ WhatsApp#” کی اپنی الگ پہچان ہے۔واٹس ایپ کاشمارسب سے زیادہ استعمال ہونے والےسوشل میڈیا ایپ میں ہوتا ہے۔جو دنیاکے 180 ممالک میں 60 مختلف زبانوں کے ساتھ زیراستعمال ہے۔اور روزآنہ 100 بلین مختلف مواد پرمشتمل پیغامات / ویڈیوز/آڈیوز اور تصاویر واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجے اور حاصل کیے جاتے ہیں۔
واٹس ایپ کےاستعمال میں ہندوستان ساری دنیامیں سرفہرست ہے۔جہاں اس کےسب سے زیادہ صارفین موجود ہیں جن کی تعداد 487.5 ملین ہے۔
تاہم اس بات کی اطلاع نہیں ہے کہ ہندوستان کے تمام واٹس ایپ صارفین کے لیے واٹس ایپ خدمات ڈاون ہوئی ہیں۔یا صرف مخصوص مقامات پر لاکھوں صارفین کو ہی اس سامنا کرنا پڑرہا ہے؟ واٹس ایپ کی خدمات ڈاون ہونے کے بعد ٹوئٹر پر میمز کا سیلاب آگیا ہے۔اور مختلف تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعہ لوگ مزاح پیدا کررہے ہیں۔
دوسری جانب اے آر وائی نیوزنے بھی ٹوئٹ کیاہے کہ پاکستان میں بھی واٹس ایپ کی خدمات ڈاؤن ہیں۔اے آر وائی نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے بشمول پاکستان کئی ملکوں میں واٹس ایپ کی خدمات ڈاؤن ہیں۔

” واٹس ایپ کی خدمات ڈاؤن ہونے کے بعد ٹوئٹر پر وائرل چند میمز Memes# یہاں پیش ہیں۔
https://twitter.com/HEERICKMOMANYI1/status/1584815036018544642
https://twitter.com/morris_islah/status/1584810246785990656
https://twitter.com/ArjoonChowdhury/status/1584808458049978369

