ہندوستان میں آج جزوی سورج گہن
سورج کا 32 فیصد حصہ چھپ جائے گا
چند منٹوں بعد مختلف شہروں میں دیکھا جاسکتا ہے
حیدرآباد:25۔اکتوبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)
اب سے چند منٹوں بعد آج 25 اکتوبر،بروز منگل شام 4 بج کر 19 منٹ سے ہندوستان میں جزوی سورج گہن کا آغاز ہونےجارہا ہے۔
یہ جاریہ سال کا آخری سورج گہن ہوگا۔اور یہ ہندوستان میں زائداز 2 گھنٹے تک نظر آئے گا۔یہ ملک کے بیشتر حصوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق ملک میں سب سے پہلے جموں و کشمیر کے لیہہ میں سورج گہن نظر آئے گا وہیں ملک کے مغربی حصہ میں شام
4-30 بجے سے اس سورج گہن کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔اسے امرتسر میں شام 4.19 بجے سے دیکھا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس سورج گہن کے دؤران سورج کا 32 فیصد حصہ چھپ جائے گا۔ممبئی میں شام 6.09 بجے تک نظر آئے گا۔زیادہ ترمقامات پرسورج گہن کااختتام غروب آفتاب کےساتھ ہوگا۔حیدرآباد میں یہ سورج گہن شام 4 بج کر 59 منٹ سے 5 بج کر 48 منٹ تک رہے گا۔یعنی 49 منٹ تک سورج گہن کا نظارہ کیاجاسکتا ہے۔
ماہرین کےمطابق اس سورج گہن کوکھلی آنکھوں سے دیکھنا ٹھیک نہیں اس کے لیے چشمہ یا ایکسرے فلم استعمال کی جائے۔
سورج گہن کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں”نماز کسوف” کا اہتمام کیا جارہا ہے۔جبکہ کئی منادر بند کردئیے گئے ہیں۔جہاں سورج گہن کے دؤران کوئی پوجا پاٹ نہیں ہوگی۔سورج گہن کے بعد ہی منادر کھولیں جائیں گی اور پوجا پاٹ کا آغاز ہوگا۔
امریکی خلائی ادارہ ناسا کے مطابق آج کا سورج گرہن یورپ،شمال مشرقی افریقہ،مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں دیکھا جا سکے گا۔اس سورج گہن کے بعد 8 نومبر کو مکمل چاند گہن بھی ہوگا جو ایشیا، آسٹریلیا، بحرالکاہل اور امریکہ میں دیکھا جاسکے گا۔
کولکتہ کے برلا پلانٹوریم کے ماہر فلکیات دیوی پرساد دواری کےمطابق سورج گہن ملک کے شمالی اورمغربی حصوں میں آسانی سے نظر آئے گا۔ یہ گہن ملک کے مشرقی علاقوں میں نظر نہیں آئے گا کیونکہ ان علاقوں میں اس وقت غروب آفتاب ہوچکا ہوگا۔
سورج گہن شام 4 بجے کے بعد شروع ہوگا۔مختلف مقامات پر اس کا وقت مختلف ہوگا۔4 بج کر 50 منٹ تک گہن بیشتر شہروں میں نظرآئے گا۔اس گہن کا جزوی اثر ہندوستان میں دیکھا جاسکتا ہے۔ہندوستان کےعلاوہ یہ گہن مغربی یوروپ اور مشرقی افریقہ میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
آج نظر آنےوالا یہ سورج گہن نئی دہلی،کولکتہ،چنئی،بنگلورو،ممبئی،وارانسی،بھوپال،اجین اور متھرا سے دیکھا جاسکے گا۔یہ سورج گہن دہلی میں ایک گھنٹہ 13منٹ،ممبئی میں ایک گھنٹہ 19 منٹ،کولکتہ میں 31 منٹ اور چنئی میں 12 منٹ تک نظر آئے گا۔دارالحکومت نئی دہلی میں یہ سورج گہن شام 4 بجکر 29 منٹ پر شروع ہوگا اور شام 6 بج کر 9 منٹ پر غروب آفتاب کے ساتھ ختم ہوگا۔
مدھیہ پردیش میں سورج گہن تقریباً 4.30 بجے شروع ہوگا اور شام 5.30 بجے کے قریب ختم ہوگا۔ریاست میں شروع میں سورج گہن نظر آئے گا لیکن غروب آفتاب کی وجہ سے مکمل نظارہ نہیں ہو سکے گا۔
آج ہونےوالا یہ سورج گہن جاریہ سال کا آخری سورج گہن ہے۔اس کے بعد آپ کو ایسا نظارہ 20 اپریل 2023 کو دیکھنے کو ملے گا۔ اس دن ہندوستان میں مکمل سورج گہن نظر آئے گا۔
نظام آباد میں : 55-4 بجے تا 44-5 بجے شام
میدک میں : 57-4 بجے شام تا 45-5 بجے شام
راما گنڈم میں: 56-4 بجے تا 40-5 بجے شام
کریم نگر میں ؛ 56-4 بجے تا 42-5 بجے شام
ورنگل میں : 58-4 بجے تا 40-5 بجے شام
بھدرا چلم میں : 5 بجے تا 35-5 بجے شام
نلگنڈہ میں: 5 بجے تا 42-5 بجے شام
کھمم میں : 5 بجے تا 39-5 بجے شام