چیف منسٹراُتراکھنڈ تریویندرسنگھ راوت نے استعفیٰ دے دیا

بین ریاستی خبریں قومی خبریں

چیف منسٹراُتراکھنڈ تریویندرسنگھ راوت نے استعفیٰ دے دیا

دہرہ دون: 9۔مارچ (سحرنیوزڈاٹ کام)

چیف منسٹراُتراکھنڈ تریویندرسنگھ راوت نے آج ریاستی گورنر بے بی رانی موریہ سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفیٰ کا مکتوب حوالے کیا ۔اترا کھنڈ میں چار سال قبل بی جے پی حکومت قائم ہوئی تھی اور 17 مارچ کو اس حکومت کی چوتھی سالگرہ سے قبل چیف منسٹر نے آج اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیاکل چیف منسٹراُتراکھنڈ تریویندرسنگھ راوت نے دہلی پہنچ کر بی جے پی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی تھی۔

عہدہ سے مستعفی ہونے کے بعدتریویندرسنگھ راوت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے چار سال تک انہیں چیف منسٹر کے عہدہ کی ذمہ داری تفویض کی ۔انہوں نے کہا کہ اب وہ چاہتے ہیں یہی خدمت کوئی اور پارٹی قائد کرے۔جبکہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ انکے خلاف چند ارکان اسمبلی اور پارٹی قائدین نے بی جے پی ہائی کمان سے شکایت کی تھی۔!!
بتایا جارہا ہے کہ کل 10مارچ کو دس بجے دن بی جے پی لیجسلیچرس کا اجلا س منعقد ہونے والا ہے
عہدہ سے استعفیٰ دینے سے قبل چیف منسٹراُتراکھنڈ تریویندرسنگھ راوت نے بی جے پی ایم پی انیل بلونی کی رہائش گاہ پر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی جو اتراکھنڈ میں موجود ہیں۔
اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اترا کھنڈ کے ہی دھن سنگھ راوت کے سر پر چیف منسٹر کا تاج رکھاجائے گا ! وہیں ڈپٹی چیف منسٹر کے انتخاب کا بھی امکان بتایا جارہاہے!!