تمام خواتین سماج کی معمار اور طاقت کا مظہر ہیں ،حکومت خواتین کی فلاح وبہبود کے اقدامات میں مصروف

ریاستی خبریں

تمام خواتین سماج کی معمار اور طاقت کا مظہر ہیں،حکومت خواتین کی فلاح وبہبود کے اقدامات میں مصروف 

تانڈور میں عالمی یوم خواتین کا انعقاد ،صدر نشین ضلع پریشد، رکن پارلیمان،رکن اسمبلی، صدر اور نائب صدر بلدیہ کی شرکت

تانڈور۔8۔مارچ (سحرنیوزڈاٹ کام)

مسز پی ،سنیتا مہندرریڈی صدر نشین ضلع پریشد ضلع وقارآباد نے کہا ہے کہ تمام خواتین اس سماجی معمار اور طاقت کا مظہر ہوتی ہیں وہ آج یہاں اے آر کے گارڈن میں مہیلا شکتی کی جانب سے نائب صدر نشین بلدیہ دیپا نرسملو کی جانب سے اہتمام کی گئی رنگارنگ عالمی یوم خواتین کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔

جس میں رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔ رنجیت ریڈی ، رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی ، صدر نشین بلدیہ تاٹی کونڈا سواپنا پریمل ، نائب صدر نشین بلدیہ دیپا نرسملو کے علاوہ خاتون ارکان بلدیہ ، قائدین اور دیگر شریک تھے۔

عالمی یوم خواتین کی اس تقریب سے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے صدر نشین ضلع پریشد مسز پی ۔ سنیتا مہندرریڈی نے کہا کہ ضرورت ہے کہ خواتین سماج کے تمام شعبہ جات میں داخل ہوکر اپنی صلاحیتوں سے ایک مقام حاصل کریں انہوں نے کہا ایک صحتمند خاندان کی تشکیل ایک خاتون کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے اور یہ کام خواتین بہت ہی بہتر طریقہ سے انجام بھی دیتی ہیں۔

مسز پی۔ سنیتا مہندرریڈی نے کہا کہ آج ہر شعبہ میں خاتون اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہیں اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ طاقت کا مظہر ہیں ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آنیوالے ایم ایل سی انتخابات میں ٹی آرایس کی خاتون امیدوارسرابھی وانی دیوی کو کامیاب بناکر قانون ساز کونسل میں روانہ کرنا اور اپنے حقو ق کی نمائندگی کروانا بھی خواتین کی ذمہ داری ہے۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔ رنجیت ریڈی نے کہا کہ صرف 8؍مارچ کو یوم عالمی خواتین کے ذریعہ خواتین کا احترام یا انکے حقوق بات کرنا بہتر نہیں کیونکہ تلنگانہ میں سال کے 365؍دن یوم خواتین ہی ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے خواتین کی یکساں ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کئی ایک اسکیمات پر عمل کررہی ہے جبکہ مرکزی حکومت نے خواتین کیلئے ایسی کوئی اسکیمات کا آغاز نہیں کیا رکن پارلیمان نے بھی خواتین کے حقو ق کے تحفظ کیلئے حلقہ گرائجویٹ ایم ایل سی محبوب نگر ، حیدرآباد ، رنگاریڈی سے مقابلہ کررہیں ٹی آرایس کی خاتون امیدوار سرابھی وانی دیوی کو کامیاب بنانے کی خواتین سے اپیل کی۔

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہتر سماج کی تشکیل میں خواتین کا اہم رول ہوتا ہے جو کہ گھریلو کاموں میں ایک ڈاکٹر کی طرح اور سماج کی آرکیٹیکٹ کا رول ایک خاتون کی ادا کرسکتی ہے انہوں نے بھی کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت تلنگانہ کئی ایک اسکیمات پر عمل کررہی ہے انہوں نے بھی ٹی آرایس امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

اس عالمی یوم خواتین کی تقریب میں مہیلا شکتی کی جانب سے صدر نشین ضلع پریشد ضلع وقارآباد مسز پی ،سنیتا مہندرریڈی ، رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔ رنجیت ریڈی ، رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کو تہنیت پیش کی گئی۔جبکہ مختلف شعبہ جات کی خواتین کو توصیفی سند بھی دی گئی۔

اس تقریب میں صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشن انفرااسٹرکچرڈیولپمنٹ کارپوریشن ناگیندرگوڑ ،صدر ٹاؤن ٹی آرایس عبدالرؤف ،ایم پی پیز انیتا گوڑ ،کرونا اجئے پرساد، انورادھا ،ارکان ضلع پریشد گوڑی منجولا ، سندھیا رانی ، ارونا ،خاتون ارکان بلدیہ پی اے بومبینا ،سلمیٰ زبیر لالہ ، معراج بیگم،وجیہ دیوی، شوبھارانی۔

ٹی آرایس قائدین کرنم پرشوتم راؤ ، روی گوڑ ، ایم اے نعیم افو، رکن ضلع آرٹی اے محمد جاوید ، سابق رکن بلدیہ محمد عرفان، آئی سی ڈی ایس ضلع آرگنائزر ویرا منی، صدر ٹی آرایس خواتین سیل انورادھا ، مرلی کرشنا ، سرینواس چاری ،پٹلولا نرسملو ،، سابق رکن بلدیہ پریملا ،، نرمدا ریڈی ،شکنتلا، سوجنیا، مادھوی،۔ایرم وسنتا ، بویا روی ، رامو ، معز خان ، امتیاز بابا ،برکیڈ اوشا، سارنگا وجئے ،سنتوش گوڑ ، ہری گوڑ ، سنجیوا راؤ، اشوک کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ تصویر