پی گئے چوہے ساری وہسکی!! پولیس اسٹیشنوں سے ضبط شدہ 29 ہزارلیتر شراب غائب
ہریانہ/فرید آباد:9۔مارچ (سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست ہریانہ کے چند پولیس اسٹیشنوں سے عجیب و غریب طریقہ سے پولیس کی جانب سے مختلف واقعات کے دؤران ضبط کرکے رکھی گئی 29ہزار لیتر شراب غائب پائی گئی ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ شراب پولیس اسٹیشنوں میں چوہے پی گئے ہیں! ایک یا دو پولیس اسٹیشن کا نہیں یہ سحر ہریانہ کے پورے 25 پولیس اسٹیشنوں میں پیش آنیوالا واقعہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہریانہ پولیس نے اپنے دھاوؤں اور تلاشی کے مہم کے دؤران 50 ہزار لیتر دیسی شراب اور 30 ہزار لیتر غیر ملکی شراب اور 3 ہزار بیئر کے کیان ضبط کرتے ہوئے ریاست ہریانہ کے 30 پولیس اسٹیشنوں میں رکھا تھا اور اس سلسلہ میں مختلف افراد، بار شاپس ، مکانات اور فارم ہاوزیس کے مالکین سمیت جملہ 825 کیس درج رجسٹر کیے تھے۔
اب ان 30 پولیس اسٹیشنو ں کے منجملہ 25 پولیس اسٹیشنوں سے اس شراب کا ذخیرہ غائب پایا گیا ہے۔درج شدہ مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر دؤراں ہیں اس ضبط شدہ شراب کو پولیس اسٹیشنوں میں موجود ” مال خانہ ” (اسٹور روم) سحر میں رکھا گیا تھا اور عدالتوں میں کیس کی شنوائی کے دؤران اسے پیش کیا جانا تھا۔اور ان مقدمات کے عدالتی فیصلوں کے بعد ضبط شدہ شراب کو پولیس کی جانب سے ضائع کردینا ہوتا ہے تاہم عدالتوں کے فیصلوں سے قبل ہی ان پولیس اسٹیشنوں سے شراب کا ذخیرہ غائب پایا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹور رومس میں ذخیرہ کی گئی شراب کو چوہے پی گئے ہیں۔یاد رہے کہ ملک میں تیار کردہ زیادہ تر شراب پلاسٹک کی بوتلوں میں بندہوتی ہے جبکہ غیر ملکی شراب کی بوتلیں کانچ کی ہوتی ہیں !!
اس سارے معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں کہ اتنی بڑی مقدار میں سحر ضبط شدہ 29 ہزار لیتر شراب کس طرح غائب ہوگئی یا پھر کس طرح چوہے اتنی بڑی مقدار میں شراب پی گئے !!

