پکوان گیس،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف
تانڈور میں ٹی آرایس پارٹی کا احتجاج،وزیراعظم نریندر مودی کا علامتی پُتلا نذرآتش
عوام کو مہنگائی سے شدید مشکلات،مرکزی حکومت سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ
رکن قانون سازکونسل مہیندرریڈی اور رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کی شرکت
وقارآباد/تانڈور:24۔مارچ(سحرنیوزڈاٹ کام)
ڈاکٹر پی۔مہیندر ریڈی رکن قانون ساز کونسل متحدہ ضلع رنگاریڈی و سابق وزیر ٹرانسپورٹ اور رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے کہا ہے کہ روزآنہ عوام پر مہنگائی کی بجلیاں گرانے والی مرکزی حکومت کے اقتدار کے دن بہت جلد ختم ہونے کے قریب ہیں۔
مرکزی حکومت کی جانب سے پکوان گیس،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اور من مانی انداز میں اضافہ کے خلاف آج تانڈور میں ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے احتجاج منظم کیا گیا۔
جس میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر پی۔مہیندر ریڈی رکن قانون ساز کونسل اور رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی و دیگر پارٹی قائدین نے مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے اور وزیراعظم نریندر مودی کے علامتی پتلے کا چنچولی روڈ تک جلوس نکالا۔بعدازاں پتلا نذرآتش کرنے کے بعد سڑک پر خالی گیس سیلنڈروں کے ساتھ احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر۔ڈاکٹر پی۔مہیندر ریڈی رکن قانون ساز کونسل اور رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے اپنے خطاب میں مرکزی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پکوان گیس،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے ذریعہ عام آدمی کو مشکلات کا شکار بنادیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری جانب عوام تمام اشیائے ضروریہ کی آسمان چھوتی قیمتوں سے الگ پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بی جے پی حکومت کے اقتدار کے دن کم رہ گئے ہیں جس سے اس ملک کے عوام پریشان ہیں۔
مرکزی حکومت کے خلاف منظم کردہ اس احتجاج میں صدرنشین بلدیہ تاٹی کونڈا سواپنا پریمل،صدر ٹاؤن ٹی آرایس ایم اے نعیم افو،نائب صدرنشین بلدیہ دیپا نرسملو،صدر زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک،سابق صدرنشین بلدیہ وشواناتھ گوڑ،سینئرپارٹی قائدین کرنم پرشوتم راؤ،سابق رکن بلدیہ محمدعرفان،پٹلولا نرسملو، راجو گوڑ،سرینواس چاری،ارکان بلدیہ محمد مختاراحمد ناز،وجیہ دیوی،رتنا مالا،راگھویندر،رامو کے علاوہ
ٹی آر ایس قائدین رام داس، کوہیر سرینواس،رامو نائیک،سائی ریڈی،وینکٹ رام ریڈی،اجئے پرساد،عبدالصمد آرگنائزنگ سیکریٹری،نائب صدور ٹاؤن ٹی آرایس محمد جاوید،محمدارشاد،عبدالرزاق (بشیرآباد) سرینواس،سنتوش گوڑ کے علاوہ تانڈور ٹاؤن کے بشمول،تانڈور،پدیمول،یالال اور بشیرآباد منڈلات کے پارٹی قائدین اور کارکن شریک تھے۔وینکٹ رام ریڈی،اجئے پرساد اور دیگر پارٹی قائدین اور کارکن شریک تھے۔
” تانڈور میں منعقدہ ٹی آر ایس پارٹی کا احتجاج ” (ویڈیو)

