ٹی آرایس پارٹی رکنیت سازی مہم ، تانڈورمیں زیادہ افراد کو رکن بنایا جائے

ٹی آرایس پارٹی رکنیت سازی مہم ، تانڈورمیں زیادہ افراد کو رکن بنایا جائے

رکن اسمبلی تانڈور نے ریاستی سیکریٹری جہانگیر پاشاہ سے پارٹی رُکنیت حاصل کی

تانڈور۔14۔فروری (سحرنیوزڈاٹ کام)

پائلٹ روہت ریڈی رکن اسمبلی تانڈور اور ریاستی سیکریٹری ٹی آرایس پارٹی جہانگیر پاشاہ نے تانڈور کے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو مشورہ دیا ہے کہ ریاست میں جاری پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے دوران تانڈور میں بڑی تعداد میں پارٹی رکنیت دیتے ہوئے تانڈور کی الگ پہچان قائم کی جائے۔

آج ایم ایل اے کیمپ آفس میں منعقدہ تقریب سے یہ دونوں خطاب کررہے تھے اس موقع پر رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے ریاستی سیکریٹری ٹی آرایس پارٹی جہانگیر پاشاہ سے پارٹی کی رکنیت حاصل کی اور رکنیت سازی کیلئے درکار رسائد بک بھی حاصل کیے ۔

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی اور ریاستی سیکریٹری ٹی آر ایس پارٹی جہانگیر پاشاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رکنیت سازی مہم کے دوران پارٹی قائدین اور کارکن پارٹی کے ایک سپاہی کی طرح خدمات انجام دیں رکنیت سازی کیلئے ہر ایک گھر تک پہنچیں اور عوام کو وزیر اعلیٰ کے سی آر کی جانب سے کامیابی کیساتھ ریاست میں چلائی رہیں مختلف اسکیمات سے واقف کروائیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ اندرون 15 ؍ یوم اس رکنیت سازی مہم کو مکمل کرلیں۔ اس موقع پرصدر ٹی آرایس پدیمول منڈل نارائن ریڈی ، صدر ٹی آرایس پارٹی تانڈور منڈ ل رام داس کے علاوہ پارٹی قائدین نرسی ریڈی ،شرن بسپا ، رامو نائیک اوما شنکر ، رمیش ، چندراشیکھر ریڈی ،ملپا ، چندو گوڑ ،راجو گوڑ ، پرکاش ، راجو ، رنگاریڈی ، متیپا ، نرسی ریڈی کے علاوہ سرپنچ شنکر اور راملو بھی اس تقریب میں شریک تھے ۔