مرکزی حکومت مخالف کسان،کسانوں کے طویل احتجاج کے باؤجود خاموشی قابل مذمت،تانڈور میں ٹی آرایس کا مہادھرنا

مرکزی حکومت مخالف کسان،کسانوں کے طویل احتجاج کے باؤجود خاموشی قابل مذمت
دھان کی خریدی تک احتجاج،ریاستی بی جے پی قائدین کسانوں کی مشکلات کو نظرانداز کررہے ہیں
تانڈور میں ٹی آرایس پارٹی کا مہادھرنا کامیاب،ایم ایل سی اور ایم ایل اے کی شرکت

وقارآباد/تانڈور:12۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاستی حکومت،چیف منسٹر کے سی آر اور کارگزار صدر ٹی آر ایس پارٹی کے ٹی آر کی ہدایت پر مرکزی حکومت سے ریاست تلنگانہ کے کسانوں سے دھان کی خریدی کا مطالبہ کرتے ہوئے تانڈور کے اندرا چوک پر بھی آج کسانوں کا مہادھرنا احتجاج منعقد کیا گیا۔اس مہا دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے رکن قانون ساز کونسل متحدہ ضلع رنگاریڈی وسابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی اور رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت مخالف کسان پالیسیوں پرعمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی ہند کے کسان تین کسان قوانین کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ ایک سال سے سے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں لیکن پھر بھی مرکزی حکومت خاموش تماشائی کا رول ادا کررہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت ان تینوں مخالف کسان قوانین کو فوری منسوخ کرے۔

اس مہادھرنا میں چیئرمین تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل سرویسس اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن پریادا کرشنا مورتی،چیئرمین ضلع لائبرریز مرلی کرشنا گوڑ،صدرنشین بلدیہ تاٹی کونڈا سواپنا پریمل،نائب صدر بلدیہ دیپا نرسملو،صدرٹاؤن ٹی آرایس ایم اےنعیم افوکے علاوہ مقامی ٹی آرایس پارٹی کے ارکان بلدیہ،قائدین،کارکنوں اور کسانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیتے ہوئے مخالف مرکزی حکومت نعرے لگائے اور احتجاج مختلف نعروں اور مطالبات پرمشتمل پلے کارڈس اٹھائے ہوئے تھے۔

اس موقع پر رکن قانون ساز کونسل متحدہ ضلع رنگاریڈی ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی اور رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے جو کہ اپنے ہاتھوں میں دھان کے پودے اٹھائے ہوئے تھے اپنے خطاب میں کہا کہ کسانوں سے دھان کی خریدی کے اعلان تک مرکزی حکومت کے خلاف ریاست میں احتجاج جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مرکز  کی بی جے پی حکومت دھان کی خریدی سے انکار کرتے ہوئے کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔عوام اور کسانوں کو دھوکہ دینے میں مصروف مرکز کی بی جے پی حکومت کو کسان اور عوام بہتر سبق سکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اعلان تک احتجاج جاری رہے گا اور ضرورت پڑنے پر دہلی جاکر بھی احتجاج کیا جائے گااور حکومت تلنگانہ ہمیشہ کسانوں کے ساتھ رہے گی۔

رکن قانون ساز کونسل متحدہ ضلع رنگاریڈی ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی اور رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے اپنے خطاب میں الزام عائد کیا کہ ریاستی بی جے پی قائدین کو کسانوں اور ان کے مفادات سے کوئی غرض نہیں ہے اور وہ مرکز سے اس سلسلہ میں نمائندگی کے لیے تیار نہیں ہیں،کسانوں کے لیے حکومت تلنگانہ کی رعیتو بندھو اور رعیتو بیمہ اسکیم ان سے برداشت نہیں ہو رہی ہے اور وہ حکومت و ٹی آرایس پارٹی کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔

اس احتجاج کے موقع پر رکن قانون ساز کونسل،رکن اسمبلی،عوامی نمائندوں اور ٹی آرایس پارٹی قائدین و کارکنوں نے کسانوں کی جانب سے منعقدہ ارتھی جلوس کے بعد صدر تلنگانہ بی جے پی و رکن پارلیمان بنڈی سنجے، مرکزی وزیر سیاحت جی۔کشن ریڈی اور بی جے پی رکن پارلیمان نظام آباد دھرماپوری اروند کے علامتی پتلے نذرآتش کیے۔

آج تانڈور میں منعقدہ برسراقتدار ٹی آرایس پارٹی کے اس مہا دھرنا میں سابق صدرنشین بلدیہ وشواناتھ گوڑ،چیئرمین زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک،سابق صدر ٹاؤن ٹی آرایس عبدالرؤف، چیئر مین اردو گھر وشادی خانہ عبدالرزاق،سابق رکن بلدیہ محمدعرفان،

سابق رکن بلدیہ سید زبیر لالہ،غلام مصطفیٰ پٹیل،معاون رکن بلدیہ عبدالقوی،ایم پی پی یالال بالیشور گپتا،غاضی پور نارائن ریڈی،کرنم پرشوتم راؤ،راجوگوڑ، پٹلولا نرسملو، ڈاکٹرسمپت کمار،سرینواس چاری،سابق چیئرمین اردو گھر و شادی خانہ ایم اےسلیم،فلورلیڈربلدیہ شوبھارانی،ارکان بلدیہ عبدالرزاق،محمدمختار ناز،منکالاراگھویندر،رامو،بھیم سنگھ راتھوڑ کے بشمول سنتوش گوڑ،معز خان،عبدالصمدکے علاوہ دیگر ارکان بلدیہ،پارٹی قائدین، کارکنوں اور مختلف منڈلات و مواضعات کے کسانوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔