وقارآباد ضلع میں آج ایک بھی کوویڈ کیس درج نہیں ہوا
ضلع میں متاثرین کی جملہ تعداد 3,370؍تک پہنچ گئی،3,187؍صحتیاب ،59 کی موت
تانڈور۔26۔جنوری (سحرنیوزڈاٹ کام ) وقارآباد ضلع بالخصوص حلقہ اسمبلی تانڈور میں کوویڈ متاثرین کی تعدادمیں کمی اور اضافہ کے دؤران کورونا وائرس کی وباء کے آغاز کے بعد سے آج دوسری حیرت انگیز طورپر ضلع کے کسی بھی مقام پر ایک بھی کوویڈ کیس درج نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل 15؍ جنوری کو بھی ضلع میں ایک بھی کوویڈ کاکیس درج نہیں ہوا تھا۔
محکمہ صحت و طبابت ضلع وقارآباد کی جانب سے آج 26؍جنوری کو جاری کردہ میڈیکل بلیٹن کے مطابق آج تک ضلع وقارآباد کے اسمبلی حلقہ جات وقارآباد ، تانڈور ، کوڑنگل اور پرگی کے ٹاؤنس اور 18؍منڈلات میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افرادکی جملہ تعداد 3,370؍تک پہنچ ہوگئی ہے
جن میں سے 3,187 متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں آج صحتیاب ہونے والے 14؍افراد بھی شامل ہیں اور آج تک ضلع کے مختلف مقامات میں59؍کورونا وائر س متاثرین کی موت واقع ہوئی ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق ضلع وقارآباد میں آج تک جملہ 94,846؍ افراد کے نمونے جانچ کی غرض سے حاصل کیے گئے تھے ان میں سے 90,346؍ افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے ان میں وہ 233؍ وہ افراد بھی شامل ہیں جن کی منفی رپورٹ آج آئی ہے۔ اس میڈیکل بلیٹن کے مطابق 8؍ ایکٹیو کورونا وائرس متاثرین کیساتھ 116؍کورونا وائرس متاثرین ہوم قرنطنیہ میں رکھے گئے ہیں۔