تانڈور میں یوم جمہوریہ تقاریب کا بڑے پیمانے پر انعقاد
مجلس ،مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن ،اسٹون مرچنٹس اور جمعیتہ علماء کے دفاتر پر پرچم کشائی
تانڈور۔26۔جنوری ( سحر نیوزڈاٹ کام ) ملک کے72؍ویں یوم جمہوریہ کے مؤقع پر آج یہاں بھی روایتی جوش و خروش کیساتھ یوم جمہوریہ تقاریب منائی گئیں سرکاری دفاتر، دینی مدارس ، مختلف تنظیموں کے دفاتر، تمام سرکاری اورخانگی تعلیمی اداروں، تجارتی اور کاروباری اداروں کے دفاتر پر، غیر سرکاری تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے دفاتر،مختلف بلدی حلقہ جات اورچوراہوں پر قومی پرچم بلند کرتے ہوئے یوم جمہوریہ منایا گیا۔

یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ جونیئر کالج گراؤنڈ پر منائی گئی جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان بلدیہ ،قائدین ،عوامی نمائندوں اور معززین شہرکی موجودگی میں آرڈی او تانڈور اشوک کمار نے قومی پرچم لہرایااورسلامی دی اس مؤقع پررکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی،صدر نشین بلدیہ سواپنا پریمل،نائب صدر بلدیہ دیپا نرسملو ،صدر ٹاؤن ٹی آرایس عبدالرؤف،محمد عرفان، ایم اے نعیم افو ،عبدالرزاق اور دیگر موجود تھے۔
دفتر بلدیہ میں آرڈی او وانچارج کمشنر بلدیہ اشوک کمار نے ترنگا لہرایااس مؤقع پر بھی رکن اسمبلی سمیت ارکان بلدیہ ، بلدی عہدیداران اور ٹی آرایس قائدین موجود تھے۔ ٹی آرایس پارٹی کے دفتر پرصدر ٹاؤن ٹی آرایس عبدالرؤف نے قومی پرچم لہرایا اس مؤقع پرٹی آرایس کے ارکان بلدیہ اور قائدین مؤجود تھے ۔
مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے قدیم تانڈور میں اویسی کمیونٹی سنٹر پرصدر مجلس تانڈور عبدالہادی شہری نے قومی پرچم بلند کیا اس موقع پر فلورلیڈربلدیہ سید ساجد علی ،رکن بلدیہ آفرین جویریہ ، مجلسی قائدین بی آر محمد یونس، نبی صابر،خالد بارود ،عامر شہری ،محمد وسیم ،محمد انور خان، ایم اے رؤف خان،محمد معین کے بشمول دیگر مجلسی قائدین اورکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
جبکہ اسٹون بھون میں صدر تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن محمد یٰسین خان نے صدر تانڈور اسٹون مرچنٹس ویلفیئر اسوسی ایشن ایم اے قیوم ،ان دونوں تنظیموں کے عہدیداران کے۔ چندراشیکھر، ایم اے ستار مجاہدی گولکنڈہ ، وینکٹ رام ریڈی ، عبدالصمد،کے بشمول پتھر کے صنعتکاروں کی مؤجود گی میں قومی پرچم بلند کیا ۔
جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد کے دفتر واقع تانڈور میں صدر جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی نے پرچم کشائی کی اس تقریب میں صدر مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن سیدکمال اطہر، امیر مشاورت محمد خورشید حسین، مولانا محمد شکیل احمد نظامی نائب قاضی کے بشمول اراکین جمعیتہ، معززین شہر ، سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی ،
صدر مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور سیدکمال اطہرنے اس تنظیم کے دفتر پرقومی پرچم لہرایا اس مؤقع پر محمد خورشید حسین کے علاوہ ویلفیئر کے عہدیداران مولانا محمد عثمان غنی ،مولاناسہیل احمد عمری،محمد بابر،سید زبیر لالہ ،عبداللہ مجاہدی، عبدالرحمن مجاہد ی ، محمد مکرم الدین ،ایم اے علیم شلو ، محمد عثمان علی ،محمد معین الدین کے علاوہ دیگر شریک تھے۔
سالار چوک اندرا نگر میں مولانا محمدشبیر احمد نے پرچم کشائی انجام دی یہاں مذکورہ بالا مجلسی قائدین کے علاوہ نوجوانوں اور اس علاقہ کے عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
عدالت میں معزز منصف مجسٹریٹ محترمہ سواپنا نے، دفتر پولیس سب ڈویثرن پر ڈی ایس پی لکشمی نارائنا نے ، ضلع ہسپتال میں سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ملک ارجن سوامی نے، پولیس اسٹیشن میں سرکل انسپکٹر پولیس روی کمار نے قومی پرچم لہرایا۔
جبکہ خوانجہ پور گیٹ کے قریب حکومت کی جانب سے منظورہ آٹو نگر میں بھی آٹو نگر اسوسی ایشن کی جانب سے یوم جمہوریہ تقریب منائی گئی جس میں پرکاش، عابد چاؤش، محمد اختر،محمد شریف ، نعیم خان ،محمد سہیل ، محمد سمیع ،محمد فاضل، محمد حنیف اور دیگر موجود تھے۔

