تمام احتیاطی اقدامات کیساتھ کوویڈویکسین دی جائے
کلکٹر ضلع وقارآباد پوسومی باسونے ویکسین مرکز میں انتظامات کا جائزہ لیا
تانڈور۔25۔جنوری (سحر نیوز ڈاٹ کام ) پوسومی باسو کلکٹر ضلع وقارآباد نے آج وقارآباد کے مہاویر ہسپتال میں قائم کوویڈ ویکسین مرکز کا دؤرہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ضلع کلکٹر نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرس کوہدایت دی کہ تمام احتیاطی اقدامات کیساتھ کوویڈ ویکسین دی جائے اور اس معاملہ میں غیر ذمہ داری نہ برتی جائے۔
کلکٹر ضلع وقارآباد پوسومی باسو نے کہا کہ مہاویر ہسپتال وقارآباد میں 200؍افراد کو کوویڈ ویکسین دئیے جانے کا نظم کیا گیا ہے اسی طرح سری سائی ڈینٹل ہسپتا ل وقارآباد کے علاوہ تانڈور کے گورنمنٹ ضلع ہسپتال م وقارآباد ،کوڑنگل اورپرگی کے سرکاری ہسپتالوں میںآج 568؍خانگی طبی عملہ کو کوویڈ ویکسین دی گئی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر دلیپ رام پورے ، ڈاکٹر چندراشیکھر ریڈی اورڈاکٹر اروند کے علاوہ مہاویر ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرس بھی موجود تھے ۔
بعدازاں پوسومی باسو کلکٹر ضلع وقارآباد نے دفتر آرڈی او وقارآباد میں منعقدہ 11؍ویں نیشنل ووٹرس ڈے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے یہاں حق رائے دہی کے بناء کسی لالچ استعمال کا حلف دلایا اور ووٹر ریالی کو جھنڈی دکھائی ۔ اس موقع پر ایس پی ضلع وقارآباد ایم۔ نارائنا ،ایڈیشنل ایس پی ایم اے رشید ،آرڈی او وقارآباد اوپیندراریڈی ،تحصیلدا ررویندر کے علاوہ دیگر ضلعی عہدیدار موجود تھے ۔