وقارآباد ، تانڈور اور پرگی کی بلدیات اور مواضعات میں تین دنوں تک مشن بھاگیرتاکے پانی کی سربراہی نہیں ہوگی

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

وقارآباد ، تانڈور اور  پرگی کی بلدیات اور مواضعات میں تین دنوں تک مشن بھاگیرتاکے پانی کی سربراہی نہیں ہوگی

وقارآباد:28۔اپریل(سحر نیوزڈاٹ کام)

مشن بھاگیرتااسکیم کے تحت ضلع وقارآباد کے تین اسمبلی حلقہ جات کی بلدیات اور مواضعات میں کل 29 اپریل سے تین دنوں تک پانی کی سربراہی نہیں ہوگی۔

اس سلسلہ میں آج شام کرن کمار ڈپٹی ایگزیکٹیو انجنیئرمشن بھاگیرتا اسکیم کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلوری اور گوری دیوی پلی کے درمیان مشن بھاگیرتا کے ایم ایس پائپ لائن میں ہونے والی لکیج کے مرمتی کاموں کے باعث

29 اپریل ، 30 اپریل اور یکم مئی کو ضلع وقارآباد کے اسمبلی حلقہ جات وقارآباد ، تانڈور اور پرگی کے تمام بلدی حدود کے بشمول ان اسمبلی حلقہ جات میں موجود تمام مواضعات میں پانی کی سربراہی نہیں ہوگی۔

کرن کمار نے ان اسمبلی حلقہ جات کی بلدیات اور مواضعات کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کرلیں اور احتیاط کیساتھ اس پانی کا تین دنوں تک استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے