تانڈور کی گرین سٹی کالونی کے ایک مقفل مکان سے قفل شکنی کے ذریعہ دو تولے سونااور 18ہزار روپئے کا سرقہ

جرائم و حادثات ریاستی خبریں ضلعی خبریں

تانڈور کی گرین سٹی کالونی کے ایک مقفل مکان میں قفل شکنی کی واردات
دو تولے سونا اور 18 ہزار روپئے کا سرقہ ، پولیس تحقیقات میں مصروف

وقارآباد/تانڈور: 14۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)

تانڈور کی گرین سٹی کالونی میں موجود ایک مقفل مکان سے نامعلوم سارقوں نے قفل شکنی کے ذریعہ دو تولے سونا اور 18 ہزار روپئے کی نقد رقم کا سرقہ کرلیایہ واقعہ آج منظر عام پر آیا ہے۔

سب انسپکٹر پولیس تانڈور گیری کے مطابق گرین سٹی کالونی کے ساکن شاہنواز دو دن قبل ظہیرآباد میں اپنے رشتہ داروں کے پاس منعقدہ ایک تقریب کی غرض سے مکان کو مقفل کرکے افراد خاندان کے ساتھ ظہیر آباد گئے ہوئے تھے۔

آج جب وہ اپنے مکان واپس ہوئے تو مکان کا قفل ٹوٹا ہوا ہے اور اندر موجود الماری کھلی ہوئی اور اس میں موجود کپڑے اور دیگر اشیاء بکھری ہوئی ہیں جبکہ الماری میں رکھے گئے دو تولے وزنی سونا کے زیور اور 18,000 روپئے نقد رقم غائب ہے۔

اس طرح نامعلوم سارقوں نے اس مقفل مکان میں سرقہ کی واردات انجام دیتے ہوئے زائد از ایک لاکھ دس ہزار روپئے کا سرقہ کرلیا ہے۔

شاہنواز نے اس سرقہ کی اطلاع پولیس کو دی تو سب انسپکٹر پولیس تانڈور گیری متاثرہ مکان پہنچ گئے اور تمام تفصیلات حاصل کیں بعد ازاں کلوز ٹیم کو طلب کرلیا گیا۔

اس سلسلہ میں شاہنواز کی شکایت پر تانڈور پولیس نے ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

سب انسپکٹر پولیس تانڈور گیری نے اس طرح کی سرقہ کی وارداتوں کو روکنے کی غرض سے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کہیں جانے سے قبل اپنے مقفل مکانات کی اطلاع پولیس کو دیں تاکہ اس علاقہ میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور سی سی کیمروں کی تنصیب سے بھی مکانات کی حفاظت ممکن ہے۔

مکان مالکین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے مکانات کو مقفل کرکے کہیں جاتے ہیں تو الماریوں اور دوسری جگہوں پر زیور اور نقد رقم رکھ کر نہ جائیں احتیاطً اپنے ساتھ لے جائیں یا اپنے کسی رشتہ دار کے پاس رکھ کر جائیں کیونکہ زیادہ تر سارق سرقہ کی وارداتیں انجام دینے کے لیے مقفل مکانات کو ہی نشانہ بناتے ہیں!!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے