ریاست تلنگانہ میں” ماسک ” نہ پہننے پر اب ایک ہزار روپئے کا جرمانہ ہوگا
حیدرآباد۔11۔ اپریل (سحر نیوز ڈاٹ کام)
اب ریاست تلنگانہ میں ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد ہوگا۔ اس سلسلہ میں آج 11 اپریل کو حکومت کی ایک جی او ایم ایس نمبر 82 جاری کرتے ہوئے عوامی مقامات، پبلک ٹرانسپورٹ اور کام کے مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیاہے۔
ریاستی چیف سیکریٹری سومیش کمار کی دستخط کیساتھ جاری اس جی او میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر 0ہے دفعات 51 اور 60 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005ء ، اور آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔
اس جی او ایم ایس نمبر 82 میں کہا گیا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اور اسکے لیے تمام ضلع انتظامیہ کو ہدایت دے دی گئی ہے جو ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کرنے کے مجاز ہونگے ۔