سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں‌ آیا، عید الفطر 2 مئی کو ہوگی

سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں‌ آیا
کل اتوار کو 30 واں روزہ اور عید الفطر 2 مئی کو ہوگی

ریاض:30۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

سعودی عرب نے ماہ شوال 1443 ہجری کے چاند سے متعلق باقاعدہ اعلان کیا ہے۔جس کے مطابق سعودی مملکت اور خلیجی ممالک میں عیدالفطر 2 مئی 2022ء بروز پیر کو منائی جائے گی۔

"حرمین شریفین” کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیے گئے سعودی عرب کے وقت کے مطابق سعودی عرب میں 29 ویں روزے کو ماہ شوال کا چاند دیکھنے کا اہتمام کرتے ہوئے سرکاری کمیٹی کے اراکین اور ماہرین فلکیات کی اہم نشست منعقد کی گئی تھی۔تاہم ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔لہذا بروز پیر 2 مئی 2022 کو عیدالفطر ہوگی۔اور ماہ رمضان 1443 ہجری 30 روزوں پرمشتمل کل 30 واں روزہ ہوگا۔

سعودی مملکت کی اس سرکاری کمیٹی کومملکت کے دیگر مختلف مقامات سے بھی ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد ماہ شوال کے چاند کی رویت نہ ہونے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

بشمول مملکت سعودی عرب تمام عرب ممالک میں چاند نظر نہ آنے کی صورت میں کل یکم مئی 2022،بروز اتوار کو 30 واں روزہ رکھا جائے گا اور عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی۔

"جیو نیوز پاکستان” کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر نہ آنے اور 2 مئی کو عیدالفطر کے اعلان کے بعد برطانیہ میں موجود مسلم کمیونٹی خوش ہے کہ اب پیر کو ایک ہی دن عید منائے جانے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔برطانیہ میں رمضان کا آغاز دو مختلف دنوں میں ہونے کے باعث دو دن عید منائے جانے کا قوی امکان تھا!!۔